نوازشریف کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بطور رکن اسمبلی ہٹا دیا گیا۔
پاناما کیس میں نااہلی کے بعد منصب سے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر اعظم کا نام جہاں قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹایا گیا وہیں کراچی ایئرپورٹ سے بھی نواز شریف کی تصویر ہٹا دی گئی۔
کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر قائد اعظم اور صدر ممنون حسین کے ساتھ آویزاں نواز شریف کی تصویر اب ہٹا دی گئی ہے اور وہ فریم اب بغیر تصویر کے ہی اپنی جگہ پر لگا ہوا ہے۔












