بین الاقوامی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں وبا پر 14 جون تک 97 فیصد قابو پالیا جائے گا یہ ریسرچ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر تیار کی ہے جس میں محققین نے مشتبہ، مصدقہ،ریکور یا ایس آئی آر وبائی ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے اس کے خاتمے کی تاریخ کی پیش گوئی کی ہے
ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں ابھی یہ وبا عروج پر نہیں پہنچی ہے اس کا عروج 27 اپریل سےشروع ہوا جس میں 2 مئی سے بتدریج کمی آنا شروع ہوجائے گی 14 جون تک اس پر 97 فیصد، 28 جون تک 99 فیصد اور 11 ستمبر تک سو فیصد قابو پالیا جائے گا۔ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں 14 مئی تک 97 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ سوفیصد کنٹرول 4 ستمبر تک ممکن ہوگا۔ اٹلی میں 8 مئی، سعودی عرب میں 22 جون، متحدہ عرب امارات میں 21 مئی، ترکی میں 16 مئی، برطانیہ میں 15 مئی، اٹلی میں 7 مئی، اسپین میں 3 مئی، جرمنی میں 2 مئی، فرانس میں 5 مئی، جاپان میں 18 مئی، ایران میں 19 مئی، انڈونیشیا میں 6 جون، ملائیشیا میں 6 مئی ، سنگاپور میں 4 جون اور بھارت میں 21 مئی تک اس وبا پر 97 فیصد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر اس وبا پر 29 مئی تک 97 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے، یہ شرح 15 جون تک 99 فیصد اور 26 نومبر کو سو فیصد تک پہنچے گی۔
یونیورسٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اس لئے تاریخ میں چند دن کی غلطی کا امکان ہوسکتا ہے۔ یہ ریسرچ رپورٹ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔













