پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد جہاں آزادیِ صحافت کی اہمیت، افادیت، صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے وہیں اس عزم کو یقینی بنانا ہے کہ آزادی صحافت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔

عالمی یوم آزادیِ صحافت کا آغاز1991ء سے نمیبیا سے ہوا جبکہ 1993ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 3 مئی کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں 3 مئی کو یومِ اذادی صحافت منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آزادیِ صحافت ایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں صحافی خطرناک حالات میں کام کر رہے ہیں۔

پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں بھی صحافیوں کو نہ صرف آزادانہ اور شفاف رپورٹنگ کے دوران بڑھتی ہوئی سختیاں جھیلنی پڑتی ہیں بلکہ صحافی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY