قطر میں پھنسے 252 پاکستانی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے، جناح ٹرمینل پر مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو کم از کم 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ منتقل کیا جائے گا، مسافروں کیلئے ناردرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں سرکاری قرنطینہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیام اور کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
امارتی ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان کا کہنا ہے کہ اماراتی ایئرلائن پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
ایک بیان میں امارتی ایئرلائن کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا ہے کہ امارتی ایئرلائن نے ایئر پورٹ اور دورانِ سفر احتیاطی اقدامات بڑھا دیئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ میں داخلے پر تھرمل اسکینرز سے تمام مسافروں اور عملے کا درجۂ حرارت دیکھا جاتا ہے۔
وی پی ایئرلائن نے بتایا کہ تمام کیبن کریو، بورڈنگ ایجنٹس، گراؤنڈ اسٹاف کو ذاتی حفاظتی سامان پہننا لازمی ہو گا
انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ دبئی سے اسلام آباد اور کراچی کیلئے 2خصوصی پروازوں آپریٹ کی جائیں گی۔
وائس پریذیڈنٹ اماراتی ایئرلائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 مئی کو تیسری خصوصی پرواز پشاور کے لیے آپریٹ کی جائے گی۔












