تھے زمیں پر عرش کا پیغام طالب جوہری
باخدا اللہ کا انعام طالب جوہری
کرتے تھے تفسیرِ قرآں جس گھڑی لگتا تھا یوں
ہو رہا ہو جس طرح الہام طالب جوہری
دشمن اسلام کو بھی ہاں رواداری کے ساتھ
ہر قدم سکھلا گئے اسلام طالب جوہری
بارگاہِ ایزدی میں اس طرح پہنچے ہیں آپ
پہن کر اُجلا سفید احرام طالب جوہری
کربلا میں جیسے صفدر ماتمِ شبیر ہو
ایسے ہی میت پہ تھا کہرام طالب جوہری
صفدرھمٰدانی












