امریکی وزیر خارجہ کے بقول شامی حکومت کی طرف سے حلب میں بلا امتیاز بمباری دراصل جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ کیری نے شامی صدر بشار الاسد کے حلیف ملک روس پر زور دیا ہے کہ وہ اس خونریزی کو رکوانے کی خاطر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرے۔
پیرس میں شامی باغیوں کے نمائندوں اور عالمی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیری نے کہا کہ ماسکو حکومت کو جنگ بندی کے لیے دمشق کو راضی کرنے کی بھرپور کوشش کرنا چاہیے۔












