پریس کلب آف پاکستان یوکے کی ایگزیکٹو کا زوم اجلاس انٹرنیٹ پرمنعقد ہوا جس کی صدرات تنظیم کی صدر محترمہ مقدسہ بانونے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری سہیل حیدر سہوترا نے سرانجام دئے – اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارتی حکومت کی مذمت کی گئی اورواضح کیا گیاکہ 13جولائی 1931 ءکے دن کو کشمیری قوم کی آزادی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے – ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمائت کرتے ہیں -اجلاس سے شفیق الزمان ‘ غلام رسول شہزاد ‘ نصر اللہ خان مغل ‘ محبوب الٰہی بٹ ‘ پرویز مسیح مٹو اور دیگر شرکاءنے خطاب کیا – اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے آئندہ اجلاس انٹرنیٹ کی بجائے تنظیم کے دفتر میںہوں گے جہاں ارکان آپس میں بیٹھ کر معاملات پر گفتگو کر یں گے – اجلاس میں لیگل کمیٹی کے چئیرمین غلام رسول شہزاد نے کہا کہ اب چونکہ کرونا کا زور کم ہو چکا ہے اس لئے وہ تمام ٹریننگ کورسز جواس سال ہونے تھے انہیں دوبارہ شروع کیا جانا چاہئیے -اس کے لئے ارکان کو فاصلے پر بٹھانے کے انتظامات کرنے ہوں گے- ارکان نے ان کے اس خیال کی تائید کی اور انہیں یہ اختیار دیا کہ وہ کورسز کی تاریخ اور جگہ کا انتخاب کریں – اجلاس میں خزانچی سموئیل جیکب نے پورٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تنظیم کے کام کو اجاگر کرنے کے لئے ارکان کے عطیات اصل لاگت سے بڑھ گئے ہیں اس لئے اس کی مالیت کا خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا – اجلاس میں ان تمام ارکان کی لسٹ فراہم کی گئی جن کے واجبات مکمل ہیں – اس موقع پر صدر محترمہ مقدسہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کر کے انتقامی کاروائی کر ہی ہے جبکہ پاکستان میں بعض ٹی وی چینلوں کو بند کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے – ہم ایسی کسی بھی حکومتی کاروائی کے خلاف جدوجہد کریں گے – انہوں نے ارکان کو بتایا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم پاکستان کی صحافتی تنظیموںکے معاملات میں مداخلت کریںا ور نہ ہی ہم یہ چاہیں گے کہ پاکستانی تنظیمیں ہمارے معاملے میں مداخلت کریں – ہم پاکستان کے صحافیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں – گجرات ‘ لاہور ‘ جہلم اور چند دیگر شہروں کے پریس کلبوں کے ساتھ ہمارے تعلقات قائم ہیں جبکہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم دیگر شہروں اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ساتھ بھی افیلی ایشن کریں – انہوں نے کہا کہ کرونا کا کڑا وقت تقریباًختم ہو گیا ہے جس دوران ارکان نے انٹرنیٹ پر زوم اجلاس منعقد کر کے تنظیم کے کام کو فعال رکھا -اس کام میں میں خاص طور پر نصراللہ مغل کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے انٹرنیٹ پر اجلاسوں کااہتمام کیا- میں ارکان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ اب ہم اجلاس اوپن کیا کریںگے نیز ٹریننگ کورسز اور پریس کلب کی دیگر سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی – اجلاس میں میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی – اجلاس میں تنظیم کے رکن گلزار خان کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی
مقدسہ بانو













