ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے میڈم پیس بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا دیا۔

کوالالمپور میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بدھ کو ملائیشیا کے بولر سیزرول عزت نے چین کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY