حکومت پنجاب کی ہدایت پر ‘والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی’ نے سیاحوں کے لیے قواعد و ضوابط کے ساتھ لاہور قلعہ کھول دیا ہے۔
لاہور کا یہ تاریخی شاہی قلعہ صبح آٹھ بجے سے شام سات بجے تک سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا۔
صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق لاہور کے قلعے میں آنے والے تمام سیاح فیس ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کو یقنی بنائیں گے۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا عملہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سیاح قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں۔












