ملتان کے بوسن روڈ چھ نمبر چونگی پر زیر تعمیر پلازے کی عمارت کا ایک حصہ اچانک گر گیا اور کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقعے پر پہنچیں مگر ملبے کو ہٹانے کیلئے درکار ہیوی مشینری تاخیر سے آئی۔

مناسب راستہ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آئی۔ حادثے کے پیش نظر نشتر اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو فوری منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے گراؤنڈ فلور پر چار دکانوں کے درمیان دیواریں توڑنے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور مزدوروں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کر دی

SHARE

LEAVE A REPLY