حُسین شناسی کا سفر۔6۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1462

چھٹی قسط

یہاں سے
آپ کی حیات مبارکہ کا تیسرا دور شروع ہوتا ہے
زندگی کے ہر میدان میں
امام حسین ع کی جدوجہد مثال ہے
ایک رخ حیات مبارکہ کا وہ ہے
جو امام حسین ع کی اپنی انفرادی زندگی ہے
جس کا پل پل تہذیب نفس اور تقوی سے مجسم ہے
امام ع ثقافتی میدان میں بھی خود سازی کے عمل میں ہیں
دوسرا رخ حیات مبارکہ کا وہ ہے
جو امام حسین ع کا تحریفات سے دلیرانہ مقابلہ ہے
احکام الہی کی ترویج و اشاعت ہے
شاگردوں اور عظیم الشان انسانوں کی تربیت ہے
امام ع ہر سیاسی میدان میں
عظیم جدوجہد اور تحریک کے پرچم کو بلند کرتے ہیں
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پیغام پہنچاتے ہیں
امام حسین ع وہ عظیم انسان ہیں
جو انفرادی ، ثقافتی اور سیاسی زندگی میں بے مثال ہیں
تیسرا رخ حیات مبارکہ کا وہ ہے
جو امام حسین ع کی وہ لازوال قربانی ہے
جو نینوا کی تپتی ریت پر خون کی صورت بکھری پڑی ہے
واقعہ کربلا
آدھے دن یا اِس سے تھوڑی سی زیادہ مدت پر محیط ہے
جس میں بہتر (72) کے قریب افراد شہید ہوئے ہیں
میں اکثر سوچتی ہوں
دنیا میں اور بھی سینکڑوں شہدا ہیں
لیکن واقعہ کربلا نے
اپنی مختصر مدت اور شہدا کی ایک مختصر سی جماعت نے
اتنی عظمت کیوں حاصل کی کہ حق کی پہچان بن گئے

کربلا کیوں بپا ہوئی
کس نے بساط بچھائی
میرے سوالوں کے جواب کچھ آسان تو نہ تھے

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY