پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف مذاکرات میں کسی بھی اتفاق تک پہنچنےکی پوری کوشش کرےگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے نیک نیتی سے بیٹھی ہے لیکن حکومتی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں میں وقتی اتحاد ہے، ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY