جہاں بھی ماتم شبیر بے نوا ھوگا
تو ذکر غازیءعباس جابجا ھوگا
اٹھیں گے ہاتھ دعا لۓ بحق حسین
کہیں گی فاطمہ “آمین” معجزہ ہوگا
سدا سے وقت کےہونٹوں پہ ھے حسین کا ذکر
یہ ذکر ھوگا تو ہر سو خدا خدا ھو گا
ہرایک ذکر بھلا دیتا ھے زمانہ مگر
یہ ذکر جب بھی کروگے نیا نیاہوگا
جولکھ رھا ھے قلم بازوؤں سے حرف وفا
وہ میرا آقا ، سکینہ کا آسرا ھوگا
بلند حضرت عباس کا علم توکرو
زمین تا بہ فلک بس وفا وفا ھوگا
بلا رھا ھے نجف سے مجھے مرا مولا
مروں کہیں بھی در شاہ لا فتیٰ ھوگا
سلام یاحسین سلام یاعباس
سیدرضامہدی باقری












