دنیا ازل سےاسی اصول پر قائم ہے کہ جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا۔ جوبو ئے گا وہی کاٹے گا؟ لیکن ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو برائی کرتے وقت یہ بات یاد نہیں رہتی ہے اور ہمیشہ شیطان انہیں ان کے اعمال کو خوبصورت کرکے دکھاتا ہے اور انہیں برائی کی طرف ڈال دیتا ہے ۔ جبکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بھلائی کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں حضرت علی کرم اللہ ووجہہ کا “ یہ قول مشعل راہ ہے کہ “اس بھلائی میں کوئی نیکی نہیں جو برائی سے حاصل ہو“ اگر اس فلسفہ کو انسان سمجھ جا ئے تو کبھی اس سے غلطی نہ ہو؟
پہلے جب معاشرہ بگڑجاتا تھاتو اس کی اصلاح کے لیئے اللہ سبحانہ تعالیٰ پہلے نبی ؑ بھیجا کر تے تھے تاکہ ا تمام حجت ہوجائے۔ مگر ہمیشہ مفاد پرست طبقہ انہیں جھوٹا کرنے کے لیئے پیچھے پڑ جا تاتو آخر میں اس قوم کو اللہ عذاب نا زل کر کے تباہ کردیتا ۔ مگر یہ امت نبی آخر الزماں(ص) کی ا مت ہے۔ یہاں اب نبی ؑ تو کوئی آنا نہیں ہے مجدد (ریفارمرز) آسکتے ہیں وہ ہماری طرح کےہونگے کیونکہ یہ ایک کلیہ ہے کہ جیسے لوگ ہونگے انہیں میں سے اصلاح کار بھی بھیجے جائیں گے۔
ہم نے الیکشن سے پہلے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ “ ابھی یا پھر کبھی نہیں“ اللہ سبحانہ تعالیٰ کو ترس آگیا اور اس نے وہ جمود توڑدیا جو پچھلے کئی عشروں سے چلا آرہا تھا کہ ملک میں دو پارٹیاں باری باری حکومت کر رہی تھیں کبھی ایک آجاتی تو کبھی دوسری ؟ سچ نہ بولنے کی دونوں نے ہی قسم کھائی ہو ئی تھی؟ جو بھی جاتی وہ جاتے ہوئے بڑے زبانی دعوے کر جاتی کہ ہم نے یہ کیا اور ہم نے وہ کیا ؟ جبکہ آنے والے جانے والوں کوا لزام دیتے کہ وہ خزانہ خالی چھوڑ گئے ہیں، اب ملک کیسے چلے گا؟ مگر آج تک کسی نے یہ نہیں سوچا کہ ہم خودکھا ئیں گے تو دوسروں کو کیسے روکیں گے؟ یہ وہ کشمکش تھی جو کئی عشروں سےجاری تھی کہ اس مرتبہ عوام کو خیال آیا کہ تیسری پارٹی کو ووٹ دے کر دیکھیں؟ یہ تجربہ کامیاب رہااور ملک میں تبدیلی آگئی مگر اس کے لیے نئی پارٹی کو پرانے لوگوں سے مدد لینا پڑی کیونکہ اگر نہ لیتے تو اس مرتبہ بھی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے وہ حکومت سے پھر دور رہتے اورو ہی لوگ اکیلے یا ملکر پھر حکومت بنا لیتے اور دنیامیں ان کی بلندا ور بالا عمارتوں کی تعداد اور منزلیں کچھ اور بڑھ جاتیں؟ جبکہ ملک پر قرضوں کی ایک طے اور چڑھ جاتی اور یہ لا منتہائی سلسلہ قیامت تک جاری رہتا؟ یہ تو تھی پرانے لوگوں کو ساتھ لینے کی وجہ کیونکہ اس کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ کار نہ تھا۔
اب ا ن کے سامنے دو مسئلے ہیں ایک تو ملک کو چلانا ہے پھر وہ قرضے بھی ادا کرنے جو دونوں پارٹیاں چڑھا گئیں ہیں؟ اس کا آسان طریقہ تویہ تھا کہ وہ بھاری سود پر قرضے لیتے اور پرانے قرضوں کوا تاردیتے ؟ لیکن یہاں پر پھردوسرا قول صادق آتا ہے کہ “ بھکاری کی مرضی نہیں چلتی ہے“ جبکہ قوم چا ہتی ہے کہ قومی غیرت بھی ہو اور دنیا میں ملک کا مقام اور گرین پاسپورٹ کی وقعت بھی ہو؟ جبکہ کوئی گناہ ایسا نہیں ہے کہ وہ آجکل نہ کر رہی ہو؟ یہ سب کچھ جب ہی ہوسکتا ہے قوم وہی کچھ کرے جو ہر آدمی ایسے وقتوں میں ا پنے لیے کرتا ہے؟ پہلے تو وہ توبہ کرتا ہے اپنے گناہوں سے پھر للہ تعالیٰ سے عہد کرتا ہے کہ میں روکھی سوکھی کھالونگاآئندہ کسی قسم کی برائی نہیں کرونگا اور پرانے قرضے اتار نے کی کی نیت کرے اور اس سےنصرت کی درخواست؟ اور عہد کرلے کہ میں اپنے خراجات کم کرونگا مگر نئے قرضے نہیں لونگا؟ موجودہ صورت میں حکومت منڈیاں تو تلاش کر کے دے سکتی ہے لیکن قوم ا پنے نمونے کے مطابق مال سپلائی نہیں کرے گی؟ تو پہلی ہی ایل سی کیش نہیں ہوگی اور اگر غلطی سے کسی نے کرالی بھی لی تو وہ دوبارہ آرڈر نہیں دیگا ؟ا پنی اسی خوبی کی بنا پر پاکستان نے دنیا میں اپنی بنی ہوئی ساکھ کھودی ہے؟ لہذ ا برآمد بڑھے گی نہیں ،جبکہ درآمد بڑھتی رہے گی تو خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟
رہی پانی کی کمی یہ ہم نے خودپیدا کی ہے اسے بے دردی سے ضائع کرکے؟ ستر سال سے سندھ کی نہریں صاف نہیں ہوئی ہیں جبکہ وہ ہر سال دسمبر میں صفائی کے لیے بند بھی ہوتی ہیں، ان کے بل بھی ہر سال بنتے ہیں اور کیش بھی ہوتے ہیں؟ پیسہ کہاں جاتا ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے؟ اب وہ اس عمل سے اتنی نازک ہو گئی ہیں کہ ان میں پانی زیادہ چھوڑ دیا جا ئے تو وہ پھٹ پڑتی ہیں؟ اس پر طرہ یہ ہے کہ بڑے زمیندار نیچے پانی جانے ہی نہیں دیتے وہ “ پھٹے لگاکر“( نہروں میں رکاوٹیں پیدا کر کے) پانی روک لیتے ہیں اور اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں ؟پھر کہتے ہیں کہ پانی پنجاب روک رہا ہے سندھ اور بلوچستان میں آخری سرے تک پانی نہیں پہنچتا ہے؟ اسی خدشے کی وجہ سے کالا باغ ڈیم رکا ہوا ہے اور دوسرے ڈیم بھی رکے ہوئے ہیں ؟ پانی چونکہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم ہی نہیں ہیں۔ جب زیادہ بارش ہوتی ہے انڈیا اپنے بند بچانے کے لیے جو کہ لاتعداد ہیں فاضل پانی ہماری طرف چھوڑدیتا ہے۔ جبکہ ہمارے یہاں جہاں پہلے پانی کی نکاسی کے لیے برستائی نالے تھے؟ ا نہیں قبضہ گروپوں نے پاٹ کر ان پر یا تو وہ فصل اگا رہے ہیں یاشہروں میں ان پر گھر بنا کر بند کر دیا ہے ۔ مختصر یہ کہ فاضل پانی سیلاب کی شکل میں ہر سال مزید تباہی لا تا ہے اور ہم اسے کسی کام میں نہیں لے سکتے ؟
سرکاری قرضے لیکر کوئی دینے کا ارادہ نہیں رکھتا ؟ حتیٰ اراکین اسمبلی جن گیسٹ ہاؤسیز میں ٹھہرتے ہیں ان کابل بھی ادا نہیں کرتے۔ نہ ٹیلیفون کابل ادا کر تے ہیں نہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں ؟ س لیئے کہ اس کوئی گناہ سمجھتا ہی نہیں پھر ملک چلے تو چلے کیسے ؟
جو وعدے عمران خان صاحب فوراً پورے کرسکتے تھے وہ توکر رہے ہیں مثلاً سادگی اختیار کرنا اخراجات کم کرنا ؟ بڑے بڑے محلوں کو ختم کر کے کار انہیں آمد بنانا؟ رہے دوسرے وعدے وہ تو ابھی وقت لیں گے اور اس کے لیے وہ عوام کا تعاون بھی چاہیں گے؟ بغیر عوامی تعاون کے کوئی کام ہونا ناممکن ہے۔حکومت اور عوام دونوں کے تعاون سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ رہے عمران خان صاحب وہ اپنی بات کے دھنی ہیں اور جوایک مومن کی خوبی ہے وہ ان میں ہے کہ“ وہ نیک کاموں میں کسی کی ملامت سے نہ گھبرائے “ اس کی بہت سی مثالیں ہیں؟ میں صرف ایک بڑی مثال دیتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی جب مدینہ منورہ گئے تھے تو حضور(ص) کے مزار مبارک تک بغیر جوتے پہنے گئے تھے اور اس مرتبہ بھی جبکہ بے ا نتہا لوگ اور سعودی افسران ان کے استقبال کوآئے ہوئے تھے، وہ ننگے پیر ہی جہاز سے اترے اور وہاں تک تشریف لے گئے۔ اگر دنیا کی ملامت سے ڈرتے تو وہ کبھی ایسانہ کرتے؟ جبکہ ہم میں سے بعض تو خودکو مسلمان کہتے ہوئے بھی شر ماتے ہیں جب وہ یورپ کارخ کرتے ہیں؟













