بھارتی بارڈر فورس کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ ہمت کرکے سچ سنایا ، تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی ۔ تیج بہادر نے وڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا حکم دےدیا۔

کم خوراکی کی دُہائی دینے والے بی ایس ایف کی 29ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادرکا لائن آف کنٹرول سے ہیڈ کوارٹر پونچھ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی اہلکار نے کہا کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظور ہے۔

تیج بہادرنے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی وڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر تے ہوئے بتایا کہ جو کہا سچ کہا،تحقیقات کرلوجو سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ تیج بہادر نےویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ گودام خوراک سے بھرے ہوتے ہیں اور بڑے افسر انہیں بیچ کر پیسے کھرے کرلیتے ہیں لیکن سپاہی بھوکے رہتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY