نو منتخب امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پچھلے ہفتے چند ايسی دستاويزات فراہم کی گئيں، جن کے مطابق روس اُن کے حوالے سے خفيہ اور ممکنہ طور پر ان کو نقصان پہنچانے کی صلاحيت رکھنے والی خفيہ معلومات کی دسترس میں ہے۔

امريکی انٹيليجنس ايجنسيوں نے امريکی انتخابات ميں مبينہ روسی مداخلت پر ايک رپورٹ کے اختتام پر ٹرمپ کے خلاف سامنے آنے والی ان تازہ معلومات کا خلاصہ ديا ہے۔ امريکی نشرياتی ادارے سی اين اين کے مطابق يہ خلاصہ سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوباما، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملکی کانگريس کے چند ارکان کو پچھلے ہی ہفتے فراہم کر ديا گيا تھا۔

امکان ظاہر کيا جا رہا ہے کہ ان دستاويزات ميں ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسکو کے ايک ہوٹل ميں جسم فروشوں کے ساتھ روابط کے بارے ميں شواہد شامل ہيں۔ نيو يارک ٹائمز کے مطابق يہ شواہد روسی انٹيليجنس اہلکاروں نے ٹرمپ کو بليک ميل کرنے کے مقصد سے جمع کيے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY