بحرین نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلائی کوہن کا سرکاری دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، انہیں اگلے ہفتے بحرین کا دورہ کرنا تھا۔

سینئر بحرینی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ شیڈولنگ کے مسائل کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اگلے ہفتے ملک میں موجود نہیں ہوں گے اور وہ اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

لیکن اسرائیلی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جمعرات کو قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا جس کی عرب ممالک نے سخت مذمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بحرین نے وزیر خارجہ کا دورہ ملتوی کیا ہے۔

امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور دیگر ممالک نے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت مذمت کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY