یورپ میں پانچ ہفتوں کے دوران کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ

0
837

یورپ میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں تقریباً نو ماہ کے دوران پچاس لاکھ کیسز ریکارڈ کیے گئے جب کہ گزشتہ ایک ماہ میں مزید پچاس لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

‘رائٹرز’ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورپ میں 16 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 16 ہزار 100 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یورپ میں رپورٹ ہونے والے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کا 22 فی صد بنتے ہیں۔

وبائی مرض سے دنیا بھر میں تقریباً 12 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے صرف یورپ میں اب تک دو لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

کیسز میں مسلسل اضافےکے بعد فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جب کہ پرتگال نے جزوی لاک ڈاؤن اور اسپین اور اٹلی نے پابندیوں میں مزید سختی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY