قسط 84
شام میں
خاندان معاویہ کی عورتوں نے
اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری کو دیکھا
اور ان کی حقانیت کا ادراک کیا
تو
انہوں نے بھی
پانچویں دن عزاداری کی
اس مجلس میں شرکت کرنا شروع کردی
اہل بیت علیہم السلام نے دمشق پہنچنے سے لے کر
مدینہ واپس روانگی تک
شام میں 10 روز سے زیادہ قیام نہیں کیا
یزید بن معاویہ نے
ذریت حسین علیہ السلام کو
سر مبارک کے ساتھ مدینہ منورہ روانہ کر دیا گیا
امام حسین علیہ السلام کا
سفر عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم
جو
سنہ 60 ہجری قمری سے اس وقت شروع ہوا
جب
پندرہ 15 رجب معاویہ کی موت ہوئی
اٹھایئس 28 رجب
مدینہ سے مکہ کے لئے امام حسین علیہ السلام نے سفر کیا
تین 3 شعبان
امام عالی مقام کا مکہ پہنچے
دس 10رمضان
کوفیوں نے امام حسین علیہ السلام کے نام پہلا خط لکھا
بارہ 12 رمضان
کوفیوں کے 150 خطوط
قیس بن مُسْہرکے ذریعے امام حسین علیہ السلام کو پہنچے
چودہ 14رمضان
ہانی بن ہانی سبیعی اور سعید بن عبداللہ حنفی کے ذریعے
بزرگان کوفہ کے خطوط امام عالی مقام تک پہنچے
پندرہ 15رمضان
مسلم بن عقیل مکہ سے کوفہ رووانہ ہوئے
5 پانچ شوال
کوفہ میں مسلم بن عقیل کا ورود ہوا
8 ذی الحج
امام حسین ع پر یزید کی انہیں قتل کرنے کی سازش عیاں ہو گئی
اور انہوں نے اپنا احرام کھول دیا ، حج کو عمرے میں تبدیل کیا
عمرہ ادا کیا
اور مکہ سے کوفے کے لئے خروج کیا
8 ذی الحج
کوفہ میں دوران قیام بحکم عمر بن سعد
مسلم بن عقیل پر ظلم و ستم ہوئے
9 ذی الحج
مسلم بن عقیل شہید ہو گئے
سنہ 61 ہجری کا آغاز ہوتا ہے
یکم 1 محرم
قصر بنی مقاتل میں
عبیداللہ بن حر جعفی اور و عمرو بن قیس کو امام دعوت دیتے ہیں
دو 2 محرم
کربلا میں کاروان امام حسین علیہ السلام پہنچتے ہیں
تین 3 محرم
عمر بن سعد کا لشکر کربلا میں پہنچ جاتا ہے
چھ 6 محرم
حبیب بن مظاہر بنی اسد سے مدد مانگنے جاتے ہیں
سات 7 محرم
لشکر حسینی پر پانی کی بندش کر دی جاتی ہے
آٹھ 8 محرم
مسلم بن عوسجہ کاروان امام حسین ع میں شامل ہو جاتے ہیں
نو 9 محرم
شمر بن ذی الجوشن کربلا پہنچ جاتا ہے
نو 9 محرم کو ہی
امان نامۂ شمر برائے فرزندان امالبنین بھیجتا ہے جسے عباس علمدار ٹھکرا دیتے ہیں
نو 9 محرم
لشکر عمر سعد کا اعلان جنگ اور امام عالی مقام
ایک رات مہلت کی درخواست کرتے ہیں
دس 10 محرم
واقعہ عاشور ہوتا ہے
امام حسین کا قیام
تین 3شعبان 60 ہجری میں
یزید کی بیعت کے انکار سے 10 محرم الحرام 61 ہجری
عاشور کے دن آپ کی شہادت تک 175 دن تک جاری رہا
امام حسین علیہ السلام
بیعت سے انکار کے بعد 12 دن مدینہ میں رہے
چار مہینے اور 10 دن مکہ میں قیام کیا
تیئس 23 دن کی مدت مکہ سے کربلا تک سفر میں صرف ہوئی
دو 2 محرم سے 10 محرم تک کربلا میں قیام کیا
امام حسین ع نے مکہ سے کوفہ تک 18 منزلیں طے کیں
ایک منزل یا منزل گاہ سے دوسری منزل تک کا فاصلہ 3 فرسخ (= 18.72 کلومیٹر) تھا
سفر اسیری کی منزلیں کچھ یوں طے ہویئں
کوفہ سے شام تک کا سفر
ان منزلوں کی تعداد 14 تھی
جو اہل بیت علیہم السلام نے اسیری کی حالت میں طے کیں
دس 10 محرم
واقعہ عاشورا ہوا
گیارہ 11 محرم
اسیران کربلا نے کوفہ کی طرف سفر کیا
گیارہ 11 محرم کو ہی
قبیلہ بنی اسد نے اپنے شہدا کو دفن کیا
بارہ 12 محرم
بعض دوسرے شہدا کا دفن ممکن ہوا
بارہ 12 محرم کو ہی
اسیران کربلا کوفہ پہنچے اور 7 دن قید میں رہے
انیس 19 محرم
اہل بیت ع کی کوفہ سے شام روانگی ہوئی
اور ۔۔ بارہ 12 دنوں کی مسافت کے بعد شام پہچے
یکم 1 صفر
اہل بیت
اور سر مطہر امام حسین اور حضرت عباس علمدار ع شام پہنچے
یہاں 10 روز قیام کیا ۔۔۔۔
جاری ہے













