ننھے مُنے بچوں کے لیئے
توبہ کا مہینہ ہے رمضان
نازل اس میں ہوا قرآن
صوم و صلاہ کی پابندی
کرتا ھے اچھا انسان
روشن رکھے قلب ونظر
فجر کی وہ مسحور اذان
جنت کے در کھول دیے
اللہ کا ھے بےشک احسان
دل نہ بنے شیطان کا مسکن
رب نے قید کیا شیطان
اس ماہ کا آخری عشرہ ہے
بخشش کی سب کا سامان
روزہ رکھنے سے سچ ہے
مُحکم اور ہوا ایمان
اُسکا کرم بے شک شاہین
رب کی رحمت ہے رمضان ۔
شاہین رضوی ،کویت













