ماہرہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

0
742

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، یہ مشکل ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست بھی کہ ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ علاوہ ازیں ماہرہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ وہ انہیں فلمیں بھی تجویز کریں۔

ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے ساتھی اداکار و اداکاراؤں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیں بھیجی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس سے متعدد شوبز شخصیات متاثر ہو چکی ہیں جن میں اداکار بہروز سبزواری، اداکارہ مریم نفیس، صحیفہ جبار خٹک و دیگر شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY