امریکہ میں 20 منٹ کے اندر نتائج دینے والے ‘اوور دی کاؤنٹر’ کرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر کی تجویز یا کسی لیب کی ضرورت نہیں ہے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فوری نتائج والے اس ٹیسٹ کی منظوری سے متعلق اعلان منگل کو کیا۔
ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ایم ہان نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ منگل کو دی گئی منظوری کووڈ-نائنٹین کی ٹیسٹنگ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
‘اوور دی کاؤنٹر’ ٹیسٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر یا کسی لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔
ٹیسٹنگ کی منظوری کے ذریعے ایف ڈی اے نے اس ریپڈ ٹیسٹ کی فارمیسیز یعن ادویات کے اسٹوروں پر فروخت کی بھی اجازت دی ہے جہاں لوگ یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ خرید سکتے ہیں۔
اس سہولت کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ٹیسٹ کر کے 20 منٹ کے اندر ہی نتائج حاصل کر سکتے ہیں












