صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث مجرموں کو موت یا عمر قید کی سزائیں ہوں گی۔

ترمیمی بل میں سزاؤں کیلئے ہیروئن، مورفین، کوکین، آئس اور دیگر نشہ آور ادویات کی الگ الگ مقدار مقرر کی گئی ہے۔

بل کے تحت اب ہیروئن اور مورفین کی 4 کلو یا زائد مقدار پر 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا، جب کہ ہیروئن/مورفین کی 6 کلو یا زائد مقدار پر سزائے موت کی سزا دی جا سکے گی۔

بل کے مطابق اِسی جرم میں 15 سے 20 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ عمرقید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY