جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، 90 دن میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی ہوگی۔












