خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکےکے زیر اہتمام ساٹھویں عالمی مشاعرے کا انعقاد: ممتازملک

0
868

رپورٹ:
ممتازملک۔ مانچسٹر ، یوکے

خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکےکے زیر اہتمام مانچسٹر میں 9اگست 2025 ء بروز ہفتہ بمقام اولڈھم لائبریری میں محترمہ نغمانہ کنول صاحبہ اور امتیاز شیخ صاحب نے ساٹھویں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا جس میں دنیا کے کئی ممالک سے معروف شعراء کرام نے حصہ لیا ۔ جبکہ خزینہ شعر و ادب کی ٹیم کے اپنے اراکین نے بھی مشاعرے کو چار چاند لگائے ۔ مشاعرے کی صدارت معروف دانشور اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر سید تقی علی عابدی اور سید المعارف شاہ نے کی۔ جبکہ شعراء کرام میں مقامی طور پر شمشاد بیگم ، لیاقت علی عہد ، روبینہ صاحبہ ،رضیہ صاحبہ ، ماہ جبیں غزل انصاری ، میاں عامر، محمد اظہر ، سجاد ظہیر ، عابدہ شیخ نے شرکت کی ۔ جبکہ سرور غزالی جرمنی سے ، راجہ فاروق حیدر نے ہالینڈ سے، گلاسگو سکاٹ لینڈ سے کشور ثبات ، فرانس سے ممتازملک نے بطور مہمان خصوصی اور بطور صدر کینیڈا سے ڈاکٹر سید تقی علی عابدی نے شرکت فرمائی ۔
اولڈھم لائبریری کا ہال مہمانوں اور خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو انکی ادب نوازی کی گواہی دے رہا تھا ۔ سننے والوں نے بہت ذوق و شوق کیساتھ سبھی شعرائے کرام کو سنا۔اور انہیں بھرپور داد سے نوازا۔ خزینہ شعر و ادب کے چیئرمین جناب امتیاز شیخ صاحب ، ان کی اہلیہ و میزبان محترمہ نغمانہ کنول صاحبہ کا خوبصورت انتظام و اہتمام یادگار رہا ۔ انکی ٹیم نے انکے ساتھ مل کر تقریب کو توانائی مہیا کی ۔ ایسی محافل نہ صرف زبانوں کی ترویج میں اپنا بھرپور کردار عطا کرتی ہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ آنے والے مہمانوں نے امتیاز شیخ صاحب اور نغمانہ کنول شیخ کی اس خوبصورت کاوش کو سراہا اور آئندہ بھی ایسی ہی محافل کے انعقاد کے لئے کوشاں رہنے پر زور دیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور نہایت پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY