ولادت ملکہ کونین ، خاتون جنت، سیدہ، طیبہ، طاہرہ، عابدہ، زاہدہ، سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللّه علیہا مبارک ہو ❤
عالمہ ، عاملہ ، کاملہ ، عادلہ
صالحہ ، صاحبہ ، ساترہ ، سالکہ
مالکہ ، حاکمہ ، راحمہ ، عاطفہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
صادقہ ، صالحہ ، صائمہ ، صابرہ
صاف دل ، نیک خو ، پارسا ، شاکرہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، ذاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
جن کا دامن ھے سادات کا دائرہ
شاہدہ ، شاکرہ ، فاخرہ ، ناصرہ
عابدہ ، ساجدہ ، زاہدہ ، صابرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
فاطمہ دینِ اسلام کی ناصرہ
حامدہ ، خاشعہ ، کاملہ ، صابرہ
عادلہ ، عاطفہ ، ساجدہ ، ساترہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
جن کا نام مبارک ھے بی بی فاطمہ
جو خواتین عالم میں ہیں عالیہ
عابدہ ، زاہدہ ، ساجدہ ، صالحہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
ان کی عظمت کا ھے کب کسی کو پتہ
کب کسی پر عیاں ان کا ھے مرتبہ
جن کی خاکِ قدم سرمۂ چشمِ مَہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
وجہِ تسکینِ قلبِ شہِ دو سَرا
راضیہ ، عابدہ ، ساجدہ ، شاکرہ
صابرہ ، زاہدہ ، صادقہ ، ذاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
قدسیوں کی در سیدہ بوسہ گہ
جن کی پاکی کی کھائیں قسم مہر و مہ
جن کا فیض جُدا اور بڑا مرتبہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام
صالحہ ، صادقہ ، صائمہ ، صابرہ
فاطمہ ، کاملہ ، زاہدہ ، ذاکرہ
نورِ چشمِ نبی ، عابدہ ، شاکرہ
سیدہ ، زاہرہ ، طیبہ ، طاہرہ
جانِ احمد ﷺ کی راحت پہ لاکھوں سلام













