وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے 2018 الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی ممکنہ طور پر برسراقتدار آنے کی چین کی جانب سے مبینہ مخالف کے بیان کی تردید آگئی ہے۔

سماء کے پروگرام دوٹوک بات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل چینی حکام کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت نے تحریک انصاف کے حکومت بننے کی مخالفت نہیں کی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد سی پیک پر کام کو بریک لگ گیا اور دیگر منصوبوں پر کام نہ ہونے کے برابر تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY