قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پروٹیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دی تھی تاہم گزشتہ روز مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیزیز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری معرکہ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی جائیں گی۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ اور حارث رؤف ٹیم سے باہر، ان کی جگہ آصف علی، حسن علی اور زاہد محمود کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ زاہد محمود آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔












