مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکہا ہے حکومت نے گزشتہ ماہ بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا، فروری کے بجلی بل میں یہ 4 روپے 31 پیسے فی یونٹ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےدسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کیا گیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فروری کے بجلی بل میں یہ 4 روپے 31 پیسے فی یونٹ سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے، یہ ہے وہ تبدیلی جو لوگ اپنے ماہانہ بجٹ میں محسوس کریں گے۔












