تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صادق میمن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY