ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر مشروط طور پر رضامند ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ اور ایرانی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معائنے پر تیار ہوگیا ہے۔
تہران سے واپسی کے بعد ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت سے ایسے اچھے نتائج نکلے ہیں جو موجودہ صورتحال کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں ایک عارضی تکنیکی باہمی معاہدہ طے پایا ہے جس کے ذریعے آئی اے ای اے تین ماہ تک ایران کے ایٹمی پروگرام اور اس کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرے گی۔











