ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

0
783

یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے آج منایا گیا، مرکزی تقریب اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں ہو ئی جبکہ مزار علامہ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو ئی۔

پوری پاکستانی قوم 84 واں یوم پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، خاص دن کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں ہوں گی، دن کا آغاز ہوتے ہی وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی، اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔

پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے، تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیف، وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور غیر ملکی سفرا شرکت کریں گے، چین اور آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے، پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے۔

پریڈ میں پاک فضائیہ کے شاہین فلائی پاسٹ بھی پیش کریں گے، صدر مملکت پریڈ کا معائنہ کریں گے، پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوگا اور فلوٹ مظاہرہ کریں گے جبکہ دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی جائے گی، اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد ہو گا، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY