دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

0
796

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، اس حوالے سے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کروائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی کے ہولی ٹرینٹی کتھیڈرل میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے عبادات اور دعائیہ تقریب ہوئیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے قیام پاکستان اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس موقع پر رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے

بہت سے مسیحی ایسٹر سے پہلے کے چالیس دنوں کے دوران روزے رکھتے اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں، یہ عرصہ لینٹ یا روزوں کے چلے کے طور پر مشہور ہے ، لینٹ قدیم انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی بہار کے ہیں۔

.مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے

عبادات کے علاوہ ایسٹر موسیقی، پھولوں، موم بتیوں، اور چرچ کی گھنٹیاں بجا کر بھی منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں رات کو کراچی کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا گیا، مسیحی برداری ایسٹر کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دی ۔

ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY