اسرائیلی وزیر اعظم کا فوج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم

0
1062

اسرائیلی وزیر اعظم بین یامین نیتن یاہو نے اپنی فوج کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف کو سختی سے نشانہ بنائیں۔

ہفتے کے روز آئی ڈی ایف نے ٹیلیگرام پر متعدد بیانات جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور لبنان دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY