قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آنے والے وقت میں ہی معلوم ہوگا حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ اسمبلی مدت ختم ہونے سے پہلے اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جانا ہے مگر ملک کی معیشت کی خاطر اسمبلی کی مدت بڑھانے کیلئےحکومت کا ساتھ دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے،اور جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائر چھوڑ کر جائیں گے ۔نگراں وزیراعظم کیلئے ایسا نام ہونا چاہےجواصلاحات آگےلےکرچلے۔

SHARE

LEAVE A REPLY