کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی ہونے والی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کو بھی متحدہ عرب امارات میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی پی ایل کے باقی میچ یواےای میں ستمبر، اکتوبر میں ہوں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق یو اےای میں آئی پی ایل کے باقی 31 میچ کھیلےجائیں گے، آئی پی ایل کی یو اےای منتقلی کافیصلہ اسپیشل جنرل میٹنگ میں ہوا۔
بی سی س آئی نے آئی سی سی سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرانے کیلئے وقت مانگنے پر غورکیا ہے، آئی سی سی کی میٹنگ یکم جون کو ہوگی
واضح رہے کہ کھلاڑیوں میں کورونا مثبت آنے پر آئی پی ایل کےمیچز کو روک دیا گیا تھا۔












