محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ دنوں بارش اور سیلابی ایمرجنسی کی صورتِ حال کے باعث اسکول بند رکھے گئے تھے تاہم آج سےکراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ علاقے کی صورتِ حال دیکھ کراسکول بند کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے جانب سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے پیش نظر 24 اور25 اگست کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسکولوں کی بندش میں مزید اضافہ کر تے ہوئے سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔











