چینی ضعیف العمر خاتون نے ہمت کی مثال قائم کردی۔ 70 برس کی عمر میں 4 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ستر سالہ چینی خاتون نے 4 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
چینی صوبے ہیلونگجیانگ میں باہمت اور بہادر ژہو دشوفنگ نامی 70 سالہ خاتون ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر گئیں، جہاں سے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔
چار ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کے بعد 70 سالہ خاتون نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ کامیاب لینڈنگ کی۔
جس کے بعد خاتون نے فوٹو شوٹ بھی کروایا












