سپریم کورٹ کے سینئر جج ، جسٹس عظمت سعید شیخ اسپتال سے ڈسچارج کردیے گئے،ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کی ہدایت کردی۔جسٹس عظمت سعید پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹرز نے 5 دن تک امراض قلب کے اسپتال میں زیرنگرانی رکھنے اور تفصیلی معائنہ کے بعد گھر واپس بھجوا دیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کے دل میں درد کا سبب دائیں شریان کی بلاکیج تھی،اینجیوپلاسٹی سے اس کو کامیابی سے ہٹا دیا گیا، 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی رکھا اور اس دوران ملاقاتوں پر پابندی رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY