کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر آزادکشمیر میں 10 روز کیلیے سیاحت پر پابندی عائد

0
531

کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر نے 10 روز کے لیے سیاحت پر پابندی عائد کردی۔

آزادکشمیر حکومت کی جانب سے سیاحت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں کورونا کیسز میں اضافےکے پیش نظر 19 سے 29 جولائی تک سیاحت پرپابندی ہوگی۔

پابندی کے باعث سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور جملہ سیاحتی سرگرمیاں بھی 10 روز کے لیے معطل رہیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY