مشکلات ہیں لیکن وزیراعظم کےوژن پرآگے بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

0
845

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیاہےاوراوپننگ کیلیے مجھےبھیج دیا۔مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کےوژن پرآگے بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحر یک انصاف کی سوروزہ حکومتی کارکردگی پراسلام آباد کنونشن میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہعمران خان کہتےتھےکہ جب ہماری حکومت ہوگی توشاہ فرمان بہت حیران ہوتےتھے ،مگر اب شاہ فرمان کا نام نہیں لےسکتے اب انھیں گورنرصاحب کہناپڑتاہے، کیونکہ شاہ فرمان کہتے تھےکمرے میں 5 افرادہیں اوریہ کہتے ہیں کہ ہماری حکومت بنےگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ماہانہ دوارب ڈالرکابیرونی خسارہ ہورہاتھا ،اب ایک ارب ڈالرہوگیاہے۔

دو سال پہلے پتا چلا کہ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کی بیوؤں کاپنشن روکا گیا ہے،ہم آج ان بیوؤں کاقرض اداکریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ جب قوم کی بہتری کے لیے یوٹرن لینا ہو تو وزیراعظم یوٹرن لینے کیلیے تیار ہیں۔اسد عمر نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ آج کے اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ فلاں کا پیٹ پھاڑ کرپیسا نکالوں گا سڑکوں پر گھسیٹوں گا،مگر آج کہتے ہیں کہ وہ میرے بھائی ہیں یہ ہوتا ہے یوٹرن اپوزیشن لیڈر کا پیٹ کاٹنے،کھمبےسےلٹکانےوالےکوبھائی کہنایوٹرن نہیں چوری کو بچانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو بجٹ خسارہ 2300 ارب ڈالر تھا،عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا امیروں پر ٹیکس لگایا۔مشکل وقت میں بیٹنگ کرنے کا آپشن چنا ۔حکومت ملنے سے پہلے تین ماہ میں 9 ارب ڈالر خسارہ تھا ،آئی ایم ایف سے جو بھی معاہدہ ہوگا قوم کے سامنے لائیں گے ، لوگ پوچھتے ہیں یہ سب کرنے کیلیے پیسا کہاں سے آئے گا،ملک کی معیشت میں 6 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا کی جائے گی ۔

سو دن میں وزیراعظم نے سب سے زیادہ یہ پوچھا کہ بتاؤ غریبوں کیلیے کیا کیا؟وسیلہ تعلیم اور صحت کارڈ کا دائرہ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے ،کمزور طبقے کو پیچھے چھوڑ کر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاغریب کو چھت ، روزگار کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں ، یہ جلدشروع ہوں گے ،پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا،میرا ایمان ہے کہ پاکستان ناکام ہو ہی نہیں سکتا، یہ ملک قائداعظم کی کاوش اور علامہ اقبال کا خواب ہے ،یہ ملک پاکستان اللہ کا انعام ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY