ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے سمن جاری ہو گئے، ثانیہ مرزا پر ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بیس لاکھ روپے کا ٹیکس نہ دینے کا کیس بنایا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو کمشنر آف سروس ٹیکس کے آفس کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے اور انہیں 16 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

سمن میں ثانیہ مرزا سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہو گا اس لیے آپ تما م دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں ۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ پر آپ پیش نہ ہوئیںتو آپ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا ئے گی

SHARE

LEAVE A REPLY