وفات قائد اعظمؒ کے موقع پر راچڈیل میں ایک تقریب

0
614

راچڈیل (پریس ریلیز )پریس کلب آف پاکستان یوکے کے زیر اہتمام وفات قائد اعظمؒ کے موقع پر راچڈیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پریس کلب کی صدر کونسلر مقدسہ بانو نے کی جبکہ مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر سے قائمقام کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محترمہ فرحت حیدر تھیں – نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب غلام رسول شہزاد اوبی ای نے سرانجام دئیے – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فرحت حیدر نے پریس کلب کے ارکان اورحاضرین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کی حال ہی میں مانچسٹر میں تعیناتی ہوی ہے۔ راچڈیل میں آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔قونصلیٹ کی خدمات نارتھ ویسٹ کی پاکستانی کمیونٹی کےلئے ہر وقت حاضر ہیں – انہوں نے قائداعظم ؒکے حالات زندگی کے بہت اہم حالات و واقعات کے بارے میںدلچسپ باتیں بیان کیں اور قوم پر زور دیا کہ قائد اعظم ؒکے واضح کردہ اصولوں پر چل کر ہی وہ ترقی کر سکتی ہے – قائد اعظم ؒ کے وضع کرداہ اصول عمل کرنے کے لئے ہیں -میئر آف راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے قائد اعظم ؒ کے یوم وفات پر اس پروقار تقریب کے راچڈیل میں انعقاد پر پریس کلب آف پاکستان یو کے کا شکریہ ادا کیااوراپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا -انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اغطم ؒ کے فرمودات پر عمل کرنا چاہئے نیز برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے بہترین سفیروں کا کردار ادا کرنا ہئیے -راچڈیل سے رکن برطانوی پارلیمنٹ سر ٹونی لائیڈ نے قائد اعظم ؒ کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ قائداعظم ؒ نے ایک طویل جدوجہد کے بعد بالآخر پاکستان کے نام سے ایک الگ ملک حاصل کیا – انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 5 اگست 2019ءسے عائد پابندیاں، کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کرنے ، کشمیریوں کی نسل کشی، خواتین کی بے حرمتی اور نوجوانوں کی شہادتیں اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں – کشمیر میں یو این او کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں – کشمیر کے مسئلہ کا بہتر حل یہ ہے کہ یہ اختیار کشمیریوں کو دیا جائے کہ وہ کشمیر کا مستقبل کیسا دیکھنا چاہتے ہیں – لارڈ واجد خان نے سر ٹونی لائیڈ کے خطاب سے اتفاق کرتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر کی خوبصورتی پوری دنیا میں مشہور ہے جہاں کے عوام آزادی کےلئے مسلسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہندوستان کی حکومت اور فوج مظلوم کشمیریوں پردردناک مظالم ڈھا رہی ہے – انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے بچوں اور مقامی لوگوں کو اپنے قائدین کے کردارکے بارے میں آگاہ کرنا چاہئیے تاکہ ان کا وطن عزیز کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔اپنے صدارتی خطاب میں کونسلر مقدسہ بانو نے آزادی کے لئے قائد اعظم ؒ کی جد وجہدر کو تحسین پیش کیا اور کہا کہ پریس کلب آف پاکستان کے قیام کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی نژاد صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو نہ صرف ان کی پہچان ہو بلکہ یہاں سے وہ اپنی تہذیب و ثقافت کو بھی روشناس کروا سکیں – پریس کلب آف پاکستان کے ارکان نے ایک خاتون کو صدر منتخب کر کے ایک مثبت ریکارڈ قائم کرتے ہوئے برابری کی ایک مثال قائم کی ہے – پریس کلب میں ہر شخص ایک پاکستانی ہے اس میں ہمارے مسیحی بہن بھائی بھی شامل ہیں جو ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کا بہتر تشخص اجا گر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم پاکستان کے قومی دونوں کے علاوہ ایسے پروگرام منعقد کرتے ہیں جس سے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہواور اقوام عالم کو یہ پیغام ملے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں ملک پاکستان کی ترقی میں مکمل طور پر شامل ہیں -ماضی میں ہم نے ایک مسیحی شفیق الزمان کو بھی صدر منتخب کیا تھا -پریس کلب کے سابق صدر محبوب الٰہی بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی مکمل نمائندگی ملی ہے – ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم برطانیہ کے پاکستانی نژاد صحافیوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پرلے آئیں – یہ ہمارا حق ہے کہ ہم برٹش پاکستانیوں کو پریس کلب کےلئے ایک عمارت ملے جہاں پر ہم ایک لائبریری قائم کریں نیز وہاں پر پاکستان کی تہذیب و ثقافت کو روشناس کروائیں – انہوں نے پریس کلب کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹس اور سیمینارز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ”ہیٹ کرائمز“اور صحافیوں کی ٹریننگ کےلئے پراجیکٹس شروع کرنے کےلئے فنڈنگ ایپلائی کر دی ہے جبکہ ماضی میں ہم نے صحافیوں کی ٹریننگ کے جو پروگرام بنائے تھے وہ اب بھی جاری ہیں -غلام رسول شہزاد نے قائد اعظم ؒ کی بحیثیت وکیل زندگی پر روشنی ڈالی – انہوں نے قائداعظم کے حالات زندگی ،تعلیمی اور سیاسی سفر ،رکاوٹیں اور حصول پاکستان کے لئے کوششوں کا ذکر کیا – اس موقع پر انور شاد نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے بارے میں نظم پٹرھی۔تقریب سے راچڈیل کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر سید وزیر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں کونسلر بلی شیریں ‘ کونسلر سلطان علی‘ ڈپٹی میئر آف راچڈیل کونسلر علی احمد’سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر عابد چوہان، کونسلر جین ایمزلی، کونسلز افتخار احمد’محمد زاہد’ ممتازصحافی محترمہ نجمہ حفیظ ۔ صابر رضا ’نغمانہ کنول شیخ’ حمیرا حقانی’ خواجہ حفیظ الرحمٰن حمیرا احمد ‘طاہر بشیر ‘ چوہدری راسب خان ‘ میاں محمد اعظم ’ چوہدری پرویز مسیح مٹو ‘ جارج فیلکس ‘ سہیل حیدر سہوترا ‘ سابق صدر پریس کلب شفیق الزمان ‘ سلیم گل اور دیگر راہنماﺅں نے شرکت کی

SHARE

LEAVE A REPLY