کراچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر کریکر حملہ اور سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی ہے، دونوں حملے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کیے گئے۔
کے ڈی اے چورنگی کے قریب سماء کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ سے ٹیکنیشن تیمور جاں بحق ہوگیا جبکہ فائیواسٹار چورنگی کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی پر کریکر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
سماء کی وین پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے












