پرل پبلیکیشن ایک قابل اور معتبر نام ج گزشتہ تین دہائیوں سے ذیادہ عرصے سے ادب کی خدمت میں کوشاں ہے۔پہلے انکل سہام اور ان کے بعد منزٌہ سہام نے اس ادارے کو جس محنت،جانفشانی اور لگن کے ساتھ سنبھالا اس کی مثال نہیں ملتی۔ایک خاتون ہوتے ہوۓ مسائل ،پریشانی اور حالات کو احسن طریقے سے فیس کرتے ہوۓ اپنے ادارے کی ساکھ کو گرنے نہیں دیا۔ ایک عورت کا اتنی کامیابی سے کسی ادارے کو چلانا اور مسلسل چلانا ہم سب خواتین کے لۓ قابلِفخر ہے ان کی حوصلہ افزائ کرنا اور ان کی ہمت بندھانے کی بجاۓ اگر ان کو اپنے عہدے کے زعم میں ہراساں کیا جاۓ یا ان کو دھمکایا جاۓ یہ نہایت غلط بات ہے ۔منزٌہ کی پریشانی اور مسلے پر فوری ایکشن لیا جاۓ اور انصاف فراہم کیا جاۓ۔۔
نزہت جبین ضیاء
کراچی













