زادِ سفر۔۔8ویں قسط،مریم عالم

0
719

آٹھویں قسط
آخری سمیسڑ تھا اسے اپنی پوزیشن مستحکم رکھنی تھی اس نے ہارنا نہیں سیکھا تھا وہ بھرپور کوشش کرتی رہی اس کی شخصیت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی تھی لیکن اس نے خود کو سنبھالے رکھا اس نے دن رات محنت کر کے بہت اچھے امتحانات دئیے
آخری امتحان والے دن سعد نے اسکا راستہ روک لیا اسے بہت غصہ آیا یہ کیا بد تمیزی ہے وہ غصے سے بولی انوشے اس بار میں تم سے آگے نکل جاؤں گا وہ راستے سے ہٹتے ہوئے بولا ایسا ممکن نہیں سعد تم مجھ سے کبھی نہیں جیت سکتے وہ مسکراتے ہوئے بولی ویسے مس انوشے اتنا غرور اچھا نہیں ہوتا اس نے پیچھے سے آواز بلند کی وہ بغیر پیچھے مڑے چل دی
وہ اب پڑھائی سے مکمل طور پر آذاد ہو چکی تھی گھر پر ہی رہتی ذیادہ باہر آنے جانے سے گریز کرتی آج وہ اپنی الماری ٹھیک کر رہی تھی کہ اچانک یوسف کا دیا ہوا رومال الماری میں سے نیچے گرا
رومال اٹھاتے ہوئے اسکی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو گئیں وہ جن بھی یوسف کے بارے میں سوچتی وہ اسے اپنے کانوں میں سرگوشی کرتا ہوا سنائی دیتا اپنے آپ کو کھونے اور پانے کے خوف سے باہر کرو.وہ تمہیں اپنی طرف بلا رہا ہے لوٹ جاؤ اسکی طرف. وہ آنکھیں صاف کرتی ہوئی باہر آئی
آنابی جائے نماز پر بیٹھیں نماز سے فارغ ہو کر دعا مانگنے میں مصروف تھیں وہ انکی گود میں سر رکھ کر کافی دیر ادھر ہی بیٹھی رہی وہ اسکےسر پرہاتھ پھیرتےہونے بولیں اللّہ تمہارے دلنکو سکون دے کیا بات ہے تمہارے بابا بھی بہت پریشان ہیں آخر کیا ہے ایسا جو تمہیں اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہے کچھ تو بتاؤمجھے
انا بی کیا اللّہ کے علاوہ کسی اور سے ہمیں محبت ہو جائے تو وہ ہم سے ناراض ہو جاتا ہے وہ اسکی بات سن کر چونک گئیں لیکن وہ تھوڑی دیر خاموش رہیں پھر بولیں نہیں بیٹا اللّہ اپنے بندوں سے کبھی ناراض ہوتا وہ تو کہتا ہے میرے بندوں سے محبت کرو
لیکن ہماری تمام تر محبتوں کا مرکز صرف اسکی ذات ہونی چاہئے وہ فرماتا ہے کہ اگر کسی سے محبت کرو تو میرے لئے اگر نفرت کرو تو بھی میرے لئے ہاں اگر اس سے بڑھ کر کسی سے محبت کی جائے تو پھر وہ آزماتا ہے
کیا…….. وہ سیدھی ہو کر بیٹھ گئی آنا بی کہنے لگیں
“بعض اوقات واقعی کسی نا محرم سے محبت ہو جاتی ہے ہاں……. اللّہ بھی کروا دیتا ہے….. لیکن اسکی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں بعض دفعہ ہی محبت سزا بن کر اترتی ہے کسی غرور یا غلطی کی سزا… بعض دفعہ کچھ سیکھانے کے لیے ڈالی جاتی ہے اور اس سب کا اختتام….. بس یہ ہوتا ہے اللّہ سے قربت”……
وہ آنا بی کے جانے کے بعد کافی دیر تک یہی سوچتی رہی کہ یوسف کی محبت اس کے دل میں سزا کے طور پر ڈالی گئی ہے یا اس میں کوئی مصلحت ہے اسے یہ سارے سوالات بہت پریشان کرنے لگے وہ بے چین اور مضطرب رہنے لگی
آنا بی اسے کہتیں نماز پڑھا کرو اللّہ کا ذکر کیا کرو تمہیں سکون ملے گا لیکن وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی کہ اس کے سامنے کھڑی ہو سکے اس نے جلال صاحب کے ساتھ دفتر جانا شروع کر دیا اسے اپنا پروجیکٹ بھی مکمل کرنا تھا جسے یونیورسٹی میں کچھ دن تک جمع کروانا تھا
وہ دفتر سے واپسی پر دارلامان چلی گئی نائلہ نے اسے دیکھا تو اس کی طرف چلی آئی باجی بڑے دنوں بعد چکر لگایا میں آپ کا انتظار کرتی رہی نائلہ کے پوچھنے پر اس نے بتایا میرے امتحان ہو رہے تھے
اس کا مطلب اب آخرت کے امتحان کی تیاری کا وقت مل گیا نائلہ نے مسکراتے ہوئے کہا انوشے پھٹی آنکھوں سے اسکی طرف دیکھنے لگی کیا…… ؟وہ متجسس ہوئی. باجی دنیا کی پڑھائی تو ادھر ہی رہ جائے گی وہ تو ہم دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے کرتے ہیں تا کہ زندگی آسان اور آرام سے گزر سکے لیکن ہم ان سب میں اپنے اندر کی آواز کو سننے کی کوشش ہی نہیں کرتے اور ہماری روح پیاسی ہی رہ جاتی ہے
ہماری روح چیختی چلاتی رہتی ہے لیکن ہمارے اوپر دنیا کا رنگ اس قدر چڑھ چکا ہوتا ہے کہ ہمیں اس کی چیخ وپکار سنائی ہی نہیں دیتی حالانکہ سب سے بہترین رنگ تو اللّہ کا رنگ ہے جس کے آگے دنیا کے تمام رنگ ماند پڑ جاتے ہیں نائلہ کی باتیں اس کے دل میں اتر رہیں تھیں اسے عجیب سا سکون مل رہا تھا
جلال احمد جب شام پانچ بجے کے قریب گھر آئے تو انوشے کو نہ پا کر پریشان سے ہو گئے وہ ان سے پہلے دفتر سے نکل آئی تھی تو ابھی تک گھر کیوں نہیں پہنچی انھوں نے اسے فون کرنے کے لیے موبائل نکالا ہی تھا کہ انوشے کی گاڑی ہارن بجاتی ہوئی میں گیٹ سے اندر داخل ہوئی
بیٹا کہاں رہ گئی تھی بس بابا اک دوست کی طرف چلی گئی تھی کونسی دوست ؟؟؟؟ بیٹا آپ بتا دیتے میں پریشان ہو گیا تھا بابا آپ پریشان مت ہواکریں آپ کی بیٹی بہت بہادر ہے اپنی حفاظت خود کر سکتی ہے اور آپ کا سر کبھی نہیں جھکنے دے گی اس نے باپ کو جواب دیا وہ اسکی بات سن کر مسکرا دئیے
بابا مجھے آپ کو کچھ بتانا ہے جی بیٹا بولو وہ انا بی کی طرف دیکھتے ہوئے بولے بابا میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں اس کے لیے مجھے آپ کو کسی سے ملوانا ہے میں انہیں کافی وقت سے جانتی ہوں وہ بہت اچھی خاتون ہیں
کیوں نہیں بیٹا اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے آپ جب بھی مناسب سمجھو مجھے بتا دینا میں آپ کے ساتھ ضرور چلوں گا وہ ان سے بات کرنے کے بعد اپنے کمرے میں چلی گئی
حلال صاحب انا بی کی طرف متوجہ ہوئے میں نہ کہتا تھا وہ اپنے آصل کی طرف لوٹ آئے گی ہر انسان کو اپنے آصل کی طرف اک نہ اک دن لوٹنا ہی ہوتا ہے اللّہ کا شکر ہے کہ اس نے ذیادہ دیر نہیں لگائی اللّہ اس کی رہنمائی فرمائے وہی بہترین کارساز ہے
آنا بی نے جلال احمد کی ہاں میں ہاں ملائی اور انوشے کو ڈھیر ساری دعائیں دیں بیٹا جلال اس کے ساتھ ضرور جانا اور ان سے ملنا جن سے وہ پڑھنا چاہتی ہے جی ضرور وہ بولے
جلال احمد اسکے ساتھ دارلامان گئے انوشے نے انہیں نائلہ سے ملوایا وہ اس سے ملکر مطمئن ہو گئے. ہماریے ہاں معلمہ آتی ہیں انکا نام فاطمہ ہے وہ بچیوں کو قرآن کی تعلیم دیتی ہیں وہ ہفتے میں تین دن آتی ہیں
انہوں نے روشنی کے سفر کے نام سے تعلیم کا اک سلسلہ شروع کیا ہے اگر آپ چاہیں تو ان کی کلاسز لے سکتی ہیں آپ کو ان کے ساتھ ملکر بہت اچھا بہت اچھا لگے گا. انوشے نے ہامی بھر لی وہ زندگی کے مقصد کو جان کر اپنے اللّہ سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا چاہتی تھی
جلال صاحب جانتے تھے کہ ان کی بیٹی آگہی کی کشمکش سے گزر رہی تھی اور وہ چاہتے تھے کہ وہ اس کشمکش سے نکل کر نارمل زندگی کی طرف لوٹے اک نئی پہچان کے ساتھ…. انھیں کیا خبر تھی کہ ان کی بیٹی ان کو دکھ دئیے بغیر محبت کے تپتے صحرا سے گذر رہی تھی بڑے حوصلے کے ساتھ شکوؤں کے بغیر وہ اتنی صابر کیسے اور کب ہو گئی اسے خود بھی پتہ نہیں چلا…
کہ یہ اس پر رب العزت کی طرف سے اتارا گیا انعام تھا جس کے ذریعے وہ اس سے جڑتی چلی جا رہی تھی……… آج جمعہ کا دن تھا اسکی مس فاطمہ کے ساتھ پہلی کلاس تھی
وہ جینز شرٹ میں ملبوس تھی جب وہ اندر داخل ہوئی تو اسے لگا جیسے وہ اک الگ سی دنیا میں آ گئی ہو سب خواتین اور بچیاں حجاب اور عطایا میں ملبوس تھیں اسے ان سب میں اپنا آپ عجیب سا محسوس ہو رہا تھا لیکن اسے کسی نے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا
وہ ادارے میں طالب علم کی حیثیت سے داخل ہوئی تو مطمئن تھی کہ روشنی کا یہ سفر اس کے دل کو بھی روشن کر دے گا
مس فاطمہ بہت ہی نفیس اور نرم گو خاتون تھیں روشنی کا سفر عورتوں کو اسلامی تعلیمات دینے کے لئے مرتب کیا گیا تھا
سورت فاتحہ کا ترجمہ پڑھاتے ہوئے بتایا “تمام تعریفیں اللّہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے مالک ہے قیامت کے دن کا. ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دکھا راستہ ان لوگوں کا جن پر تم نے انعام کیا نہ کہ ان لوگوں کا جن پر تو غضب ناک ہوا”
سیدھا راستہ کون سا راستہ ہے ؟ اللّہ کا انعام کن لوگوں پر ہوا اور کن لوگوں سے وہ غضب ناک ہوا. اس نے اک ساتھ سوال کیے مس فاطمہ مسکرائیں اور بہت ہی پر تاثیر انداز میں اسکی بات کا جواب دینے لگیں
سیدھا راستہ اللّہ کے بتائے ہوئے احکامات ہیں جن کاموں سے وہ روکنا ہے ان سے رک جانا اور جن کا حکم دیتا ہے ان پر عمل کرنا اسلام خدمت اور عبادت کا مجموعہ ہے
اگر خدمت نکال دو تو عبادت بچتی ہے اس کے لیے فرشتے پیدا کئے اور اگر عبادت نکال دو تو خدمت.اور عبادت کے بغیر خدمت کا اجر صرف اس دنیا میں ہی ملتا ہے اور دائمی نجات تو عبادت اور خدمت دونوں پر مشروط ہےاسکے علاوہ ارکان اسلام ہیں جن پر عمل کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ان کا انداز اتنا خوبصورت تھا کہ ان کی اک اک بات اسکے دل میں اتر رہی تھی
تلاوتِ قرآن کے بعد وہ بتانے لگیں ” رسول اللہ صلہ اللّہ علیہ والہ عالم کا فرمان ہے جو شخص تلاوت قرآن کے ذریعے قرآن مجید کو آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بنانے اور رنج و غم دور کرنے کی درخواست کرے گا تو اللّہ تعالیٰ اسےآنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون عطا فرمائے گا ”
حقیقت یہ ہے کہ اللّہ کا ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت دنیا کے مصائب و آلام سے محفوظ ترین پناہ گاہ ہےاور کشمکش خیروشر میں مظبوط ترین ڈھال ہے زندگی کے تپتے صحرا میں ٹھنڈا اور گھنا سایہ ہے جو اسے اپنائے گا سراہی رحمت پائے گا اور جو اسے تک کرے گا یقیناً وہ رحمت سے محروم رہے گا
اللّہ تعالیٰ ہمیں اپنی مہربانی اور فضل سے اس کی تلاوت اس میں غور و فکر کرنے اور ہر وقت اپنے ذکر کی توفیق عطا فرمائے اور اسی سے ہمیں قلبی سکون عطا فرمائے سب نے ان کی دعا پر بلند آواز میں آمین ثم آمین کہا
وہ دفتر بھی جاتی اور روشنی کا سفر بھی جاری تھا اپنا پراجیکٹ اس نے مکمل کر لیا تھا اور اپروو بھی ہو گیا
وہ ذہین تو تھی ہی اس لئیے اسے اپنے روشنی کے سفر کی وجہ سے پراجیکٹ پر اس نے کوئی فرق نہیں پڑنے دیا اگلے ہفتے یونیورسٹی میں اسناد کی تقسیم کی تقریب تھی وہ بہت پر اعتماد تھی
وہ اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہونا سیکھ رہی تھی اور کافی حد تک کامیاب بھی ہو رہی تھی جلال احمد اس کو لے کر بے فکر ہو گئے تھے کیونکہ جس راستے پر وہ چل پڑی تھی اس میں ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
آج جب وہ دفتر سے واپسی پر کلاس لینے کے لیے گئی تو اس کے لباس میں پہلے کی نسبت فرق آچکا تھا اسے کسی نے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس ماحول کو دیکھتے ہوئے اس نے خود کو ڈھال لیا تھا اس کے مطابق………………………. فاطمہ اس کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں کہ وہ خود ہی بغیر کسی جھجھک کے اپنا آپ کو بدلنے کی کوشش کر رہی تھی آج کا نصاب پردے کے متعلق تھا
پردہ اسکی آنکھوں میں سوال تھا عورت کا مطلب ہے چھپی ہوئی جب اللّہ حکم دیتا ہے خود کو ڈھانپ کر رکھو اپنی حفاظت کرو قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے
“اے نبی اپنی عورتوں کو کہو جب گھر سے باہر نکلیں تو اپنی چادریں چہرے پر ڈال لیا کریں ”
جب آپ کوئی چیز کھلی رکھ دیتے ہیں تو اس پر مکھیاں بیٹھ کر اس کو گندہ کر دیتی ہیں اسی طرح اگر ہم خود کو ڈھانپ کرنہیں رکھیں گے تو نامحرموں کی نظروں سے آلودہ ہو جائیں گے اک عام عورت اور اک مسلمان عورت میں فرق اسکے لباس سے ہے

اس سے اس تمام عرصے میں دوپٹہ لینا سیکھ لیا تھا اس نےفاطمہ سےپوچھا کہ میں اتنا عرصہ ان سب چیزوں سے دور تھی کیا اللّہ مجھے معاف کر دے گا وہ اسے سمجھانے لگیں
“جب ہم سکول سے کچھ دن غیر حاضر ہوتے ہیں اور کچھ دن بعد واپس جائیں تو استانی کہتی ہیں کہ آپ کی حاضری کم ہے امتحان میں شرکت نہیں کر سکتے نوکری کرتے ہیں غیر حاضری کی وجہ سے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے کوئی دوسرا موقع نہیں ملتا
لیکن میرا اللّہ اتنا رحیم ہے ہم بہت ساری غیر حاضریوں کے بعد اس کی طرف رجوع کرتے ہیں تو وہ فوراً ہاتھ بڑھا کر تھام لیتا ہے کوئی طعنہ نہیں دیتا سوال نہیں کرتا دھتکارتا نہیں وہ ہمیں ہر بار معاف کرنے کی امید دلاتا ہے وہ قرآن پاک میں فرماتا ہے ” جو شخص توبہ کرے, ایمان لائے, نیک عمل کرے اور سیدھی راہ پر چلے اس کے لیے میں بخشنے والا ہوں (سورہ طہ۸۲)
“اللّہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے”اللّہ کی رحمت انسانی وہم و گمان سے بھی زیادہ وسیع ہے اسلیے اللّہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوتے
ہر انسان کی توبہ اس پر عالم نزع طاری ہونے تک قبول ہوتی ہے رسول اللّہ صلہ اللّہ علیہ والہ عالم کا ارشاد گرامی ہے اللّہ بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک وہ نزع میں مبتلا نہیں ہوتا(ترمزی) توبہ کے معنی پلٹ آنے کے ہیں اور اللّہ اپنے بندے کے پلٹنے کا ہمیشہ منتظر رہتا ہے
سمجھی؟؟؟ وہ مسکرا دی ویسے دوپٹہ اوڑھ کر بہت پیاری لگ رہی ہو
میں کل نہیں آسکوں گی مجھے یونیورسٹی جانا ہے کل کنوکیشن ہے اس نے فاطمہ سے کہا ٹھیک ہے اللّہ کامیاب کرے زندگی کے ہر امتحان میں.فاطمہ نے اسےگلےلگا کردعا دی. اس نے اپنا سفر شروع کر لیا تھا اور اللہ فاطمہ کے ذریعےقرآن کی تعلیم زاد سفر کی صورت مہیا کر دی
وہ یونیورسٹی کے لئے تیار ہو رہی تھی جب جلال صاحب نے اسے آواز دی کہ آ جاؤ اس نے بیلک شلوار قمیص کےساتھ ملٹی کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا
جب وہ نیچے آئی تو انا بی اسے دیکھتی رہ گئیں ماشاء اللّہ بہت پیاری لگ رہی ہو جلال بیٹا اس کا صدقہ دے دینا کہیں میری ہی نظر نہ لگ جائے.. آنا بی کہتی ہوئی ان کے گلے لگ گئی
سویرا کا کئی بار فون آچکا تھا کہ کدھر رہ گئی ہو فنکشن شروع ہونے والا ہے جب وہ یونیورسٹی پہنچی تو تقریباً تمام طلباء ہال میں جا چکے تھے سویرا اس کے انتظار میں باہر بیٹھی تھی..
واؤ کیا چینج ہے بلکل بھی نہیں پہچانی جا رہی کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی چلو جلدی چلو تریفیں سننے کھڑی ہو گئی ہو وہ اسے کھینچتے ہوئے ہال میں لے گئی
تلاوتِ قرآن کے بعد تقریب کا آغاز ہوا میجر عقیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے ان کا تعارف کروایا گیا کچھ لوگ تو ان سے پہلے ہی واقف تھے سر شکیل نے ان سے التماس کر کے مدعو کیا تھا ان کی التماس پر انھوں نے اپنے مصروف معمول سے وقت نکالا تھا
میجر عقیل کا نام سنتے ہی اسکی نظریں کیپٹن یوسف کو ڈھونڈنے لگیں لیکن وہ اسے کہیں نظر نہیں آیا سویرا اسکی متلاشی نظروں کو بھانپتے ہوئے بولی تم جسے ڈھونڈ رہی ہو وہ میرا خیال ہے نہیں آیا
وہ روہانسی ہوتے ہوئے بولی اپنا منہ بند رکھو میں کسی کو نہیں ڈھونڈ رہی حرا کا نام پکارا گیا اس نے یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اسے نقد انعام چیک کی صورت میں دیا گیا دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا سعد تھا اسے چاندی کا تمغہ ملا
اسکا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا اسےخود پر اعتماد تھا لیکن تھوڑی نروس تھی اور طلائی تمغہ جیتنے والی طالبہ……
سر شکیل کہتے کہتے رکے وہ تمہید باندھنے لگے اس کی تعریف کرنے لگے ہماری ہونہار بہت ہی پر اعتماد اور پر وقار ہمارے ڈپارٹمنٹ کا فخر بلکہ اگر یونیورسٹی کا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا
“مس انوشے جلال ” اسکا نام پکارتے ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا اسکی آنکھوں میں آنسو تھے وہ جب طلائی تمغہ لے رہی تھی تو اس نے اپنے بابا کو بلانے کی درخواست کی جلال احمد آئے انھوں نے اسے ساتھ لگایا.
میرے لئے میرے بابا صرف اک باپ نہیں بلکہ میری ماں بھی ہیں یہ میرے لیے ایسا سایہ دار درخت ہیں جو خود تو زمانے کی اکیلے پن کی تیز دھوپ میں جلتا رہا لیکن مجھے اس تپش کا کبھی احساس بھی نہیں ہے یا میرے بابا میرے ہیرو ہیں وہ پر وقار انداز میں میجر عقیل کے ہاتھ سے طلائی تمغہ کتب کر آپنے باپ کے ساتھ نیچے اتری جلال احمد اس کے لیے بہت خوش تھے
سویرا اے گریڈ میں پاس ہو گئی. انکل celebration تو بنتی ہے اس نے جلال احمد سے فرمائش کی کیوں نہیں بیٹا بلکل بنتی ہے اور ہم اک شاندار celebration کریں گے آخر ہماری بیٹی نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہےآنا بی بڑی بے چینی سے ان کا انتظار کر رہی تھیں جب وہ گھر آئے تو انوشے ان سے لپٹ گئی انھوں نے اسے پیار کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دیں اللّہ میری بیٹی کے نصیب اچھے کرے اور کامیابیاں عطا فرمائے
وہ انا بی سے ملنے کے بعد فاطمہ سے ملنے چلی گئی وہ اپنی خوشی میں ان کو بھی شامل کرنا چاہتی تھی کیونکہ وہ اسکی روحانی پیشوا تھیں.جلال بیٹا خیر سے بٹیا کی تعلیم مکمل ہو گئی ہے اب اس کے لیے کوئی اچھا سا رشتہ دیکھ کر اسے اس کے گھر کا کر دینا چاہیے
آجکل زمانہ بہت خراب ہو گیا ہے کیسی کیسی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ توبہ ہے اللّہ سب کی بیٹیوں کو شرم و حیاء دے اور ان کی حفاظت کرے انا بی نے اس کے جانے کے بعد جلال احمد سے کہا
انا بی آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں کرتا ہوں بات انوشے سے اور دیکھتا ہوں کوئی اچھا اور مناسب رشتہ اپنی شہزادی جیسی بیٹی کے لیے وہ مسکراتے ہوئے بولے
وہ فاطمہ سے ملنے ان کے گھر گئی تھی کیونکہ یونیورسٹی میں تقریب کی وجہ سے اسکی آج کی کلاس رہ گئی تھی فاطمہ اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اسے مبارکباد دی انوشے ہماری ساری کامیابیاں اللّہ کی مدد سے ہیں اسکی مرضی اور مدد کے بغیر ہم کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے
اس لئے اپنی کامیابیوں کو اس کے ساتھ منانا کرنا سیکھو اور غم اور مشکل میں اسی کے پاس جاؤ وہ سب جانتا ہوتا ہے لیکن پھر بھی اپنے بندے سے سننا چاہتا ہے وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ خوشی میں اور پریشانی میں اس کا بندہ کتنا اسکی طرف متوجہ ہوتا ہے اور جب ہم اس سے بات کرتے ہیں اسے اپنے دل کا حال سناتے ہیں اسے اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ہیں اپنے دکھ سب سے پہلے اسے بتاتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتا ہے
پھروہ بندے کو اسکی اوقات کے مطابق نہیں بلکہ اپنی شان کے مطابق عطا کرتا ہے وہ فاطمہ کی باتیں سن کر بہت مطمئن ہوئی کیا واقعی ایسا ہے وہ فاطمہ سے پوچھنے لگی وہ مجھ سے محبت کرتا ہے فاطمہ اس کے سوال پر مسکراتے ہوئے بولیں بلکل ایسا ہی ہے وہ اپنے ہر بندے سے بہت محبت کرتا ہے تم جیسے جیسے اس کی طرف بڑھو گی وہ تمہاری طرف آتا چلا جائے گا اور تمہی لگنے لگے گا کہ وہ صرف تمہارا ہے تمہیں نوازنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے

عصر کی نماز کے بعد اس نے ایک گھنٹہ مطالعہ کے لیے مختص کر لیا تھا وہ فاطمہ کی کہی گئی باتوں کو قرآن کی روشنی میں سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنے لگی آج بھی وہ معمول کے مطابق مطالعہ کر رہی تھی سورت بقرہ کی آیت نمبر سات کی تفسیر پر وہ ٹھٹھک گئی
” مومن جب گناہ کر بیٹھتا ہے تو اس کے دل پر سیاہ نقطہ پڑھ جاتا ہے اگر وہ توبہ کر کے گناہ سے باز آجائے تو اسکا دل پہلے کی طرح صاف شفاف ہو جاتا ہے. اگر توبہ کی بجائے گناہ پر گناہ کرتا چلا جائے تو ہی نقط پھیل کر اس کے پورے دل پر اثر انداز ہونے لگتا ہے
نبی کریم( ص) نے فرمآیا کہ یہ وہ زنگ ہے جسے اللّہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے اسی کیفیت کو قرآن نے مہر لگ جانے سے تعبیر فرمایا ہے اس کی آنکھوں سے آنسو بارش کی صورت ٹپکنے لگے وہ اللّہ کا شکر ادا کرنے لگی کہ یہ دھبہ پھیل کر سیاہی نہیں بنا.یوسف کی محبت میں وہ کسی گناہ کی مرتکب نہیں ہوئی ”
جب وہ مطالعہ کر چکی تو اتنے میں جلال صاحب اس کی طرف چلے آئے
انوشے بیٹا اب آگے کیا ارادہ ہے .میں سوچ رہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیج دوں وہ کہتے ہوئے اس کے چہرے کی طرف غور سے دیکھ رہے تھے وہ وہ اتنی معصوم اور پاکیزہ لگ رہی تھی کہ انکی نظر انوشے کے چہرے پر ٹھہر ہی نہ سکی…..
بابا مجھے نہیں جانا میں آپ کے ساتھ باقاعدہ آفس جایا کروں گی مجھے بزنس ہی تو جوائن کرنا ہے تو کیوں نہ ابھی سے ہی کر لوں اس نے باپ کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا. وہ اسکی رائے جاننا چاہتے تھے کیوں کہ پڑھائی کے لیے بیرون ملک جانا اس کا خواب تھا ورنہ وہ کبھی اسے خود سے دور بھیجنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے
وہ اسکا جواب سن کر مطمئن ہو گئے اس کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرتے ہوئے آٹھ گئے آنا بھی کے کہنے پر وہ آئے تو اس سے شادی کی بات کرنے تھے لیکن ان کی ہمت نہ ہوئی اور صرف پڑھائی کے بارے میں بات کر سکے انھوں نے اسے ماں اور باپ دونوں بن کر پالا تھا لیکن اک ماں کی طرح اس سے شادی کی بات نہ کر سکے
عشاء کی نماز پڑھ کر وہ بستر پر لیٹ جاتی اور کتنی ہی دیر خاموش لب اور نم آنکھوں سےاللّہ سےباتیں کرتی رہتی اور یوںجانے کب اسکی آنکھ لگ جاتی جلال احمد تم نے بات کی انوشے سے شادی کے بارے میں وہ study room ان کے لیے چائے لے کر آئیں
نہیں انا بی میری ہمت نہیں ہوئی اس سے بات کرنے کی. ابھی اس کی عمر ہی کیا ہےانھوں نے جواب دیا. کیا مطلب عمر ہی کیا ہے شادی کی یہی عمر ہوتی ہے لڑکیوں کی عمر نکل جائے تو پھر اچھا رشتہ ملنا مشکل ہو جاتا ہے وہ بولتی ہوئیں کمرے سے باہر نکل گئیں
صبح جب جلال صاحب دفتر جانے کے لئے تیار ہو کر ناشتے کی میز پر آئے تو وہ پہلے سے تیار بیٹھی ناشتے کی میز پر ان کا انتظار کر رہی تھی. اسلام وعلیکم بابا اس نے سلام کیا.
بابا آج سے میں بھی آپ کے دفتر جایا کروں گی اس نے ناشتہ کرتے ہوئے کہا. تو کیا آپ اپنی کلاسز لینے نہیں جاؤ گی جلال صاحب نے سسکی بات کا جواب دیتے ہوئے پوچھا. نہیں بابا میں جاؤں گی وہ تو ایک بجے جانا ہوتا ہے میں ایک بجے تک آپ کے ساتھ دفتر رہوں گی ایک بجے پھر اپنی کلاس لینے آ جایا کروں گی
ٹھیک ہے اسی بہانے آہستہ آہستہ آپ کو بزنس کی ساری سمجھ آجائے گی اور پھر میں آرام کروں گا اور میری بیٹی میرا بزنس سنبھالے گی وہ مسکراتے ہوئے بولے. کیوں نہیں بابا لیکن آپ کی رہنمائی کی ضرورت مجھے ہر معاملے میں ہمیشہ رہے گی کیو نکہ میں آپ کے بغیرکچھ نہیں ہوں اس نے باپ سے پیار جتاتے ہوئے کہا
آج دفتر میں کام کے حوالے سے اسکا پہلا دن تھا اس سے پہلے وہ کئی بار دفتر آچکی تھی اس لیے اس کے لیے دفتر کا عملہ کوئی انجان نہیں تھا دفتر کے تمام عملے کو جلال صاحب نے ہال میں اکٹھا کیا تاکہ انوشے کو نئے فنانس مینجر کے طور پر متعارف کروایا جائے
مس انوشے جلال ہماری نئی فنانس مینجر آپ سب کے لئے انوشے کوئی نیا نام نہیں اور نہ کوئی انجان شخصیت ہے آپ سب انکو میری بیٹی کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن آج سے ہی ہم سب کے ساتھ کام کریں گیں یہ ہماری انو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی فیملی کا حصہ ہیں
انوشے بیٹا یہ صرف میرا سٹاف نہیں بلکہ میرا خاندان ہے ہم سب لوگ ایک خاندان کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور امید ہے کہ آپ بھی ہمارے اس خاندان کا فرد بن کر کام کریں گی
بلکل جلال صاحب یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی پوری کوشش کروں گی میں نے تو آپ سب سے سیکھنا ہے وہ مسکراتے ہوئے بولی سب نے تالیاں بجا کر اسکا نئی فنانس مینجر کے طور پر استقبال کیا
جلال صاحب اسے اس کے کیبن میں لے گئے ان کے پرانے فنانس مینجر کی ایک مہینہ پہلے وفات پا گئے تھے وہ بہت ہی ایمان دار اور ذمےدار آدمی تھے تب سے یہ پوسٹ خالی تھی جلال احمد اس پوسٹ کے لیے کسی ایسے ہی شخص کی تلاش میں تھے اور جب انوشے نے آفس جانے کی رضامندی ظاہر کی تو انکی اس حوالے سے پریشانی ختم ہو گئی
وہ معمول کے مطابق دفتر بھی جاتی اور ساتھ ساتھ اپنے روشنی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے تھی مس فاطمہ سے اسکی اچھی دوستی بھی ہو گئی تھی اس لیے وی بلا ججک ہر مسئلے پر بات کر لیتی تھی
آج بھی جب وہ دفتر سے اپنی کلاس لینے آئی تو اس نے کاروباری معاملات قرآن کریم کی روشنی میں جاننے کی کوشش میں ان سے بات کی
قرآن کاروبار کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن حد سے ذیادہ منافع اور ذخیرہ اندوزی سے منع کرتا ہے اس کے علاوہ سود اور رشوت سے بھی منع کرتاہے “سود” مس فاطمہ کی بات سن کر وہ چونک کر بولی ہاں سود کی لعنت سے ہمیشہ خود کو پاک رکھنا چاہیے اس سے مال ناپاک ہو جاتا ہے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے .سود ہوتا ہے. جب اصل رقم سے زیادہ پیسے وصول کئے جائیں.
اور ایک بات مزدور کی اجرت اس پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دی جائے ہمارے نبی اکرم صلہ اللّہ علیہ وآل وسلم نے حقدار کا حق اس تک پہچانے کو ترجیح دی ہے اس نے خود سے عہد کیا کہ وہ اپنے معاملات قرآن پاک کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کرے گی اور ان لوگوں شامل ہونے کی کوشش کرے گی جن سے اللّہ محبت کرتا ہے
اسے دفتر جاتے ہوئے تین ماہ سے زیادہ گزر چکے تھے اس نے اس تمام عرصے میں دفتر کے سارے معاملات احسن طریقے سے سمجھ لئے تھے اس کی موجودگی میں جلال صاحب کو بھی دفتری امور سے تھوڑی فراغت حاصل ہو جاتی وہ نماز اور قرآن پابندی سے پڑھنے لگی اپنے روزانہ کے سبق کو گھر آ کر قرآن کی تفسیر میں سمجنے کی کوشش کرتی وہ مجاز سے حقیقت تک کا سفر طے کر رہی تھی یوسف کی محبت نے اسے رب العزت سے جوڑ دیا
اب اس نے دوپٹے کی جگہ عطایا پہننا اور حجاب کرنا سیکھ وہ بلکل بدل چکی تھی
آج اتوار کافی دن بعد اس نے سویرا کی طرف چکر لگانے کا سوچا. کئ دن گزر گئے نہ سویرا اس سے ملنے آئی اور نہ ہی فون پر کوئی رابطہ ہوا انوشے اپنی پڑھائی اور دفتر میں بہت مصروف ہو گئی تھی
شائد سویرا مجھ سے ناراض ہے میں نے اسے اگنور کیا اپنی مصروفیات میں وہ اس سے اتنی لا علم کیسے ہو گئی تھی اس نے خود کو کوسا دروازے پر کسی نے دستک دی حماد دیکھو باہر کون ہے سویرا نےبھائی کو آواز دی
اس نے دروازہ کھولا وہ انوشے کو حجاب میں پہچان نہ سکا جی کون آپ کو کس سے ملنا ہے وہ پوچھ گچھ کرنے لگا اتنے میں اسکی امی نے آواز دی کون ہے سارہ انٹرویودروازے پر کھڑے کھڑے لے لو گے اندر آنے دو
امی پتہ نہیں کون نقاب پوش خاتون ہیں اس سے پہلے تو میں نے ان کو کبھی نہیں دیکھا اس نے امی کی بات کا جواب دیا وہ انوشے کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہا تھا امی دروازے پر آئیں
اسلام علیکم آنٹی اس نے سلام کیا انوشے بیٹا تم…..
حماد بہن کو اتنی دیر دروازے پر کھڑے رکھا تم اسے پہچان نہیں پائے وہ اسے ڈانٹتے ہوئے انوشے کو اندر لے آئیں. اب مجھے کیا پتہ کہ یہ انوشے محترمہ ہیں اتنی بدلی بدلی میں تو اس لئے پوچھ گچھ کر رہا تھا کہ آج کل لٹیرے بھیس بدل کر ڈاکے ڈال رہے ہیں اس لئے احتیاطاً……
وہ شرارت سے بولالا حالانکہ اس نے انوشے کواس کی آنکھوں سے پہچان لیا تھا انھوں نے ےے ڈرائینگ روم میں بیٹھایا تم بیٹھو میں سویرا کو بلاتی ہوں وہ اسے بٹھا کر سویرا کو بلانے چلی گئیں سویرا بھاگتی ہوئی ڈرائینگ روم کی طرف آئی اسے گلے سے لگایا اور اچانک اسے خود سے الگ کر کے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بولی آپ راستہ تو نہیں بھول گئیں مس انوشے جلال انوشے مسکراتے ہوئے اس کے سوالات کی بوچھاڑ سن رہی تھی
وہ اپنے غصے اور ناراضگی میں اس کے حلیے پر دھیان دینا ہی بھول گئی.مجھے بولنے کا موقع دو گی تو بولوں گی نا انوشے کے کہنے پر وہ منہ بسورتے ہوئے چپ ہوئی اور اسکی طرف متوجہ ہوئی انوشے اسے اپنی مصروفیات کے بارے میں بتانے لگی تب سویرا کا دھیان اسکے حلیے کی طرف گیا تم اس حلیے میں اور بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہو
سویرا کی ناراضگی غبارے میں ہوا کی مانند جلدی سے ختم ہو گئی. اب انوشے کی باری تھی اگر میں رابطہ نہیں کر سکی تو تم نے بھی تو نہیں ملنے کی کوشش کی اور نہ ہی رابطہ کرنے کی وہ اس سے گلہ کرتے ہوئے بولی اتنی دیر میں سویرا کی امّی نے آواز دی آ جاؤ دونوں باقی گلے شکوے بعد میں کر لینا کھانا تیار ہے
کھانے سے فراغت کے بعد سویرا اسے اپنی شادی کے بارے میں بتانے لگی اسکی شادی کےدن طے ہو گئے تھے وہ تیاریوں میں مصروف تھی اس لئے رابطہ نہ کر سکی
اس کا مطلب اگر میں نہ آتی تو تم شادی میرے بغیر ہی کر لیتی اور مجھے پتہ بھی نہ چلتا وہ ناراض ہوئی اتنی دیر میں ثانیہ بھی ادھر آ گئی انوشے آپی ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ کے بغیر ہم سویرا آپی کی شادی کر دیتے ابھی تو بہت سی شاپنگ رہتی ہے جو آپ کے ساتھ ہو گی
ابو کی طبعیت خراب تھی وہ کافی دن ہسپتال میں رہے کچھ وہ پریشانی تھی اس لیے شادی آگے کر دی اب تین ماہ کے بعد ڈاکٹر نے ابو کو آرام کا مشورہ دیا ہے . کیا ہوا انکل کو آپ لوگوں نے مجھے اتنا پرایا کر دیا مجھے یہ بھی نہیں بتایا وہ بولی نہیں انوشے پریشانی میں ذہن سے نکل گیا ورنہ تم جانتی ہو کہ تم میرے لیے کتنی اہم ہو سویرا نے اسے آپنے بازوؤں میں لیتے ہوئے بولی
اچھا بتاؤ حماد کیا کر رہا ہے آج کل. دروازے پر تفتیشی آفیسر کی طرح پوچھ گچھ کرنے کے بعد نظر نہیں آیا. وہ جناب ڈاکٹری پڑھ رہے ہیں اور کل اسکا ٹیسٹ ہے انوشے کے پوچھنے پر سویرا نے اسے بتایا
انوشے بیٹا ایک ٹینڈر ہے اس کو سٹڈی کر لینا میں چاہتا ہوں اس ٹینڈر کو تم فل آپ کرو اور اگر ہمیں یہ پراجیکٹ مل جاتا ہے تو اس کو مکمل تمہاری نگرانی میں ہونا چاہیے یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے بہت سی کمپنیز یہ ٹینڈر حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں
ٹھیک ہے بابا میں اسکو اچھے طریقے سے پڑھ لوں گی اور کوشش کروں گی کہ کم سے کم لاگت میں اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جا سکے اسنے باپ سے فائیل پکڑتے ہوئے انکو تسلی دی،،،،،،،،،،،،،،جاری

SHARE

LEAVE A REPLY