پیلی جیکٹوں والے مظاہرین نے فرانس کے کئی شہروں میں متعدد چوراہوں اور چورنگیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق معاشی انصاف کے نعرے کے ساتھ شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں کا زور اب رفتہ رفتہ ٹوٹ رہا ہے، تاہم اس کے باوجود بعض مقامات پر اب بھی یہ مظاہرین احتجاج میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل فرانسیسی وزیر داخلہ نے ان مظاہرین سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ سڑکوں کی بندش ختم کر دیں۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹریفک حادثے بھی دیکھے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY