بیرون ملک مقیم پاکستانی پینشرز کو بھی انسان سمجھیں۔سید ناظر کاظمی

0
866

ملک کے لیے خدمات سرانجام دینے والے بہت سارے پاکستانی اپنی مدتِ ملازمت کے بعد بیرون ملک ہجرت کرنے پہ مجبور ہوتے ہیں اور بہت سے بیرونی ممالک میں خدمات سر انجام دینے کے بعد وہیں مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں جن میں متعدد سفارت کار اور دیگر اداروں کے افراد بھی شامل ہیں۔
رٹائرڈ ملازمین کی یہ ہجرت ان کی خواہش تمنا یا کسی اگلی منزل پہ زورگار کمانا نہیں بلکہ بسا اوقات بیوی بچوں کی تعلیم شادی ۔ملازمت سے جڑی ہوتی ہے ۔
کسی کا جی نہیں چاہتا ہے کہ وہ ساٹھ سال کی زندگی گزانے کے بعد بدیس جاکر ایک نئی زندگی کا آغاز کرے ۔کیونکہ بچپن لڑکپن جوانی تو محنت جستجو اور امیدوں کے حوالے ہوچکی ہوتی ہے۔ اب بڑھاپہ رہ گیا جس سے کہ غیر تو غیر سہی اپنے بھی قبول کرنے سے انکاری ہوتے ہیں ۔ایسے میں اگر ایک پینشنر کو حکومتی یا وزارتی اور اپنے ہی محکمہ کی سطح پر بے اعتنائی کا سامنا کرنا پڑے تو سوچیے اس کے دل پہ کیا گزے گی جس نے اپنا سب کچھ تو ملک میں لٹا دیا ہو مگر پھر اپنے ہی ملک کے ادارےاس کے لیے اجنبی بن جائیں ۔

آج مجھے جناب صفدر ہمدانی صاحب کی کفتگو کا ایک کلیپ

…………………………………..

یوٹیوپ لنک سے موصول ہوا جو بیرون ملک مقیم پاکستانی پنشروں کی بپتا کے حوالے سے ہے اور اسکا لنک میں نے یہاں لگایا کہ انکی زبانی آپ خود بھی سُن لیں ، یہ مسلہ صرف ایک فرد کا نہیں باہر رہنے والے بے شمار رٹائرڈ پاکستانی پنشنروں کا ہے جو عذاب خاموشی سے سہنے کے عادی ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کی مشکلات اور عذابوں کو بیان کرنے میں انکی نمائیندگی کرتے ہیں۔ صفدر ھمدانی صاحب کی ریڈیو پاکستان میں ملازمت کے دوران بھی یہی عادت رہی کہ وہ ہمیشہ دوسروں پر ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھاتے رہے اور انتظامیہ کے انقام شکار بنتے رہے ہیں
نئے پڑھنے والوں کو بتاتا چلوں کہ صفدر ہمدانی صاحب ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے ریڈیو جاپان میں رہے بیس برس بی بی سی لندن میں گزارے اور پھر میاں بیوی برطانیہ میں ہی مقیم ہو گئے ۔ ان کے والدگرامی کہ جو پاکستان کے قیام کے پہلے لمحے کے براڈ کاسٹر ہیں یعنی جناب مصطفی علی ہمدانی۔” جنہوں نے وطن کی آزادی کا اعلان کیا۔۔یہ ہی نہیں پاکستان کی بہترین ٹی وی نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدر ان کی اہلیہ ہیں ۔
انکا تعارف میں اُن سے اپنی محبت کے تحت کیا ہے ورنہ ایسے لوگوں کو تعارف کی ضرورت نہیں، یہ لوگ ملک کا فخر اور سرمایہ ہیں ملک میں بھی اور بیرون ملک بھی ایک سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ۔
مذکورہ ویڈیو میں صفدر ھمدانی صاحب نے بیرون ملک مقیم پنشنروں کی نمائیندگی کی ہے جو صرف ایک انکا ذاتی مسلہ نہیں، لیکن ہمارے لوگوں کو اپنا حق مانگنے کی بھی عادت نہیں رہی اور محکوم لوگوں کی ماند زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے اور اکثریت دوسرے کا کیا شکار کھانے کی عادی ہوچکی ہے ۔
قصہ یہ ہے کہ
“بیرون ملک مقیم پاکستانی پینشنرز کیلئے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ”
مئی 5, 2021 کو وزارت خزانہ کے ایک خط کی شکل میں سامنے آیا کہ یہ لوگ اپنے زندہ ہونے کے ثبوت کا سرٹیفکیٹ بیرون ملک سفارتخانے سے تصدیق کروائیں گے اور سفارتخانہ یہ سند اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے اکاونٹ سیکشن کو بھیجے گا اور وہاں سے یہ متعلقہ اداروں کو جائے گا اور پھر پنشن ادا /جاری ہو گی۔
۔
فنانس ڈویژن کے مطابق 28 جنوری2021 کو تمام پینشنر کی بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی تھی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق بیرون ملک پینشنر کو پیشن حاصل کرنے کے لیے ان کے زندہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ اس کے لیے بیرون ملک پینشنر کو منسٹری آف فارن افئیرز کی تصدیق کے بعد دستاویز پاکستان بھیجنا ہو گی۔
پاکستان کی پینشنرز حضرات جو کہ بیرون ملک جا بسے ہیں کی پینشن اگر یہاں بیان کی جائے تو شرم سے سر جھک جائے گا ۔یہ پینشن اس قدر کم ہے کہ جو چند پاونڈز ڈالرز پہ مبنی ہے جس کا حصول جوئےشیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے
کچھ ایسی ہی بے حسی صفدر ہمدانی صاحب نے اپنے تجربے سے بیان کی ہے جو غالب اکثریت پنشنرز کی کہانی ہے۔
بقول انکے انہوں نے اپنی پینشن کے لیے اپنے زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ برطانیہ کے پاکستان کونسلیٹ میں پیش کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کر کے اس کی کاپی دے دی کہ اب آپ جا سکتے ہیں اور یہ سرٹیفکیٹ ہے جس سے آپ خود اپنے محکمے کو بھیجیں ، بقول انکے انہوں نے متعلقہ فرد کو بتایا کہ ریڈیو اسکو تسلیم نہیں کرتا ان کو دفتر خارجہ کے اکاونٹ سیکشن سے یہ موصول ہونا چاہیئے۔ سفارتخانے کے فرد سے صفدر ہمدانی صاحب کی اس دلیل سے اتفاق نہیں کیا۔!
بیرون ملک پاکستانی جن ملکوں میں رہتے ہیں وہاں سفارتخانے تک رسائی کار دارد ہے اور کئی بار کو پنشنر کو سرد ترین موسم کی سختی اور مدد گار کے ہمراہ ؛ دو تین گھنٹے ٹرین یا گاڑی کا سفر کر کے کونسلیٹ تک پہنچنا پڑتا ہے جس کے بارے میں پاکستان میں یہ حکم جاری کرنے والوں نے سوچا ہی نہیں اور نہ ہی ان لوگوں کو اسکا کوئی تجربہ اور احساس ہے ۔
۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں جب دنیا گلوبل ولج بن گئی ہے ۔اور پیپر لیس ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوچکی ہے پاکستان اب بھی دوسوسال پرانا نظام قائم دائم رکھنے پہ مجبور ہے۔اور اس کا عملی مظاہرہ ریڈیو پاکستان کا ہیڈ کواٹر اور وہاں عملے کی سفاکی سے لگایا جاسکتا ہے جو کاغذات سے پیٹ بھر کر سب اچھا کا بانسری بجا رہا ہے ۔
کیا ریڈیو پاکستان اپنے پنشروں کے لیئے یہ سہولت مہیا نہیں کر سکتا کہ وہ یہ تصدیق شدہ لائف سرٹیفکیٹ براہ راست انکو بھیج دیں جسے تسلیم کر لیا جائے، کیا ریڈیو کا صدر دفترم وزارت اطلاعات ان سینئر سٹیزنز کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچائے گی کہ کل انکو خود بھی تو ریٹائرڈ ہونا اور قطار میں آ کھڑا ہونا ہے ۔
آخر میں یہ بھی عرض کروں کہ یہ مسلہ صرف ریڈیو پاکستان کے بیرون ملک مقیم لوگوں کا نہیں متعدد دیگر محکموں کے لوگوں کا بھی ہے۔ اور میں ان سب کے لیئے آواز بلند کر رہا ہوں کہ انکی پنشن کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے۔یہ بوڑھے نادار لوگ بیرون ملک اپنے وطن سے دور کس کو قصہِ غم سنائیں ۔۔۔۔۔۔۔ شوچنے سمجھنے والوں کے لیے یہ تحریر ہے ۔اور بے حس لوگوں کے مذاق اور ٹھٹھہ !
“ریڈیو پاکستان کی بربادی اور اور غیر محسوس طریقہ سے تباہی کے ذمہ داروں کا تعین ضرور ہوگا یہ قصہ پھر سہی۔ وضع داری اور اکیس سال کی وابستگی آڑے آتی ہے ۔”
سید ناظر کاظمی
لاہور

SHARE

LEAVE A REPLY