روس کے اقوام متحدہ میں سفیر وتالی چُرکِن گزشتہ روز اچانک انتقال کر گئے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف اعلان کیا گیا کہ وتالی چرکن اپنی 65ویں سالگرہ سے ایک روز قبل اپنے دفتر میں اچانک انتقال کر گئے۔
وزارت کی طرف چرکن کی موت کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیر کی صبح اقوام متحدہ میں روسی مشن میں کام کے دوران بے ہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بظاہر دل کی بیماری کے سبب ان کا انتقال ہو گیا۔ وتالی چرکن 2006ء سے اقوام متحدہ میں روسی سفارت کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔













