قومی اسمبلی میں کوئٹہ ایئرپورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ ایئرپورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

بلوچستان سے منتخب مبمر قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی کی جانب سے قراردادا پیش کی گئی۔

قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات کے پیش نظر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا چوتھا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY